منورفاروقی نے بگ باس 17 میں سبھی کنٹسٹنٹ کو پیچھے چھوڑ کر اس شو کی ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔ اسی کے ساتھ منور فاروقی کی فین فالوئنگ میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ میں بگ باس 17 کے گھر میں رہنے کے بعد منور فاروقی کے فالورس میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹیلی مسالہ کی رپورٹ کے مطابق، تین ماہ پہلے منور فاروقی کے 6 ملین فالورس تھے، جوکہ اب 12.1 ملین ہوگئے ہیں۔
انکتا لوکھنڈے نے بھی بگ باس 17 سے کافی سرخیاں بٹوری ہیں۔ اداکارہ کی فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے۔ تاہم سلمان خان کے شو میں آنے کے بعد ان کے بھی انسٹا گرام فالورس میں اضافہ ہوا ہے۔ انکتا لوکھنڈے کے تین ماہ پہلے 4 ملین فالورس تھے، جوکہ اب 5.2 ہوگئے ہیں۔ اداکارہ نے اس شو میں اپنے شوہروکی جین کے ساتھ انٹری لی تھی۔ ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فرسٹ رنراپ ابھیشیک کمارکے فالورس 6 لاکھ 12 ہزار سے 3.7 ملین ہوگئے ہیں۔ اداکار کو اس شو سے کافی پسند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ارون کمار کے فینس 5 لاکھ 98 ہزار سے 1.1 ملین یعنی 502 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ارون کمار کی سادگی کو شو میں فینس نے کافی پسند کیا ہے۔
منورفاروقی کی بہنیں ہوگئی جذباتی
بگ باس-17 کے گرینڈ فنالے کو تقریباً 4 کروڑ لوگوں نے لائیو دیکھا۔ منورفاروقی نے بگ باس-17 کی ٹرافی اٹھائی۔ ان کے لئے یہ سب سے ایموشنل موومنٹ (جذباتی لمحہ) تھا۔ اس دوران منور فاروقی کی بہنیں ان کے ساتھ بگ باس کے اسٹیج پرشامل ہوئیں۔ ان کی بہنیں کافی جذباتی ہوگئیں۔ منور فاروقی کی بہنیں چاہتی تھیں کہ انہیں برتھ ڈے پر وہی تحفہ ملے، جن کے وہ حقدار تھے۔ ہرسال بگ باس کے کنٹسٹنٹ کی فیس کی خوب بحث ہوتی ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو اس سیزن میں منور فاروقی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کنٹسٹنٹ نہیں ہیں۔
انکتا لوکھنڈے نے منورفاروقی کو چھوڑ دیا کافی پیچھے
منورفاروقی نے بگ باس-17 جیتا اور ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ وہیں ایک رپورٹ کے مطابق، منور فاروقی نے بگ باس کے لئے 1.2 کروڑ روپئے کی شاندارکمائی کی۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بگ باس -17 کے گھرکے اندر رہنے کے لئے فی ہفتے 8 لاکھ روپئے چارج کئے تھے۔ اس کے علاوہ 50 لاکھ روپئے کا انعامی رقم بھی ہے۔ منور فاروقی کی جیت کی کل رقم 1.7 کروڑ روپئے ہے۔ وہیں منور فاروقی نے ایک نئی کاربھی جیتی۔ حالانکہ وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کنٹسٹنٹ نہیں ہیں۔ اس کنٹسٹنٹ کی گنتی میں ابھیشیک کمار یا منارا چوپڑا بھی نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کوئی اورنہیں بلکہ مقبول ٹی وی بیوٹی انکتا لوکھنڈے ہیں جو اس سیزن کی سب سے زیادہ فیس لینے والی کنٹسٹنٹ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…