Categories: اسپورٹس

ICC Election 2024: ورلڈ کرکٹ پر اب قابض ہوں گے جے شاہ؟ جلد ہی بڑے پوسٹ پر پہنچیں گے بی سی سی آئی سکریٹری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سب سے اعلیٰ عہدے پرایک بار پھر ہندوستانی نام آنے کا امکان ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے طاقتور سکریٹری جے شاہ اس سال کے آخرتک آئی سی سی کے چیئرمین کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ آئندہ کچھ گھنٹوں میں اسے لے کرتصویر واضح ہوسکتی ہے کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل کی اہم میٹنگ ہونے والی ہے، جس میں کونسل کے صدر جے شاہ کی مدت کار سے متعلق اہم فیصلہ ہوسکتا ہے۔ یہ میٹنگ انڈونیشیا کے مشہورشہر بالی میں ہونے والی ہے۔

کرک بزکی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں بدھ 31 جنوری اور یکم فروری کو دو دن تک اے سی سی کی سالانہ عام میٹنگ (اے جی ایم) کا انعقاد ہونا ہے۔ اس میں کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال اورفیصلے ہونے ہیں۔ حالانکہ اے سی سی کے نئے صدرپر تبادلہ خیال اس میٹنگ کا باضابطہ ایجنڈا نہیں ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ اس پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے، جس سے اس سال کے آخر میں ہونے والے آئی سی سی الیکشن سے متعلق صورتحال کافی حدتک واضح ہوسکتی ہے۔

نومبر میں ہوگا الیکشن

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال نومبر میں آئی سی سی چیئرمین کے لئے الیکشن ہونا ہے اوراس میں بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ دعویٰ ٹھوک سکتے ہیں۔ اب اگرجے شاہ اس رول کے لئے اپنی دعویداری پیش کرتے ہیں تو ان کا منتخب کیا جانا تقریباً طے ہوگا کیونکہ ورلڈ کرکٹ میں بی سی سی آئی کے دبدبے کے سبب ان کے خلاف کوئی کھڑا ہوگا، اس کی امید کم ہی ہے۔ بی سی سی آئی سے آنے والے آئی سی سی کے گزشتہ چیئرمین ششانک منوہرتھے۔ ششانک منوہر 2015 سے 2020 تک چیئرمین رہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلی نے یہ عہدہ سنبھالا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا عہدہ چھوڑیں گے جے شاہ؟

یہ سب اس بات پرمنحصرکرے گا کہ جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل میں صدر کی مدت کو آگے بڑھاتے ہیں یا نہیں۔ جے شاہ مسلسل دوسری بار اے سی سی کے صدر بنے ہیں اوران کی مدت کا یہ دوسرا سال ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کا صدر 2 سال کے لئے منتخب کیا جاتا ہے اورباری باری سے ہرممبربورڈ کے افسر کو یہ رول ملتا ہے۔ جے شاہ 2019 میں بی سی سی آئی کے سکریٹری بنے تھے اورتب سے ہی یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago