بین الاقوامی

Hamas’s political chief reviews new truce proposal : غزہ میں جنگ روکنے کیلئے پیرس پلان پراسماعیل ہانیہ اوربنجامن نتن یاہو کے بیانات سے منڈلانے لگا خطرہ

حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے بارے تجویز موصول ہو گئی ہے۔گزشتہ روز پیرس میں قطری ،مصری ،امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے بارے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اسماعیل ہانیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمار ا بنیادی مقصد غزہ میں فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہے، حماس چاہتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کا محاصرہ ختم کرے، غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء ہونا چاہیے، حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی چاہتا ہے۔

فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے ایک سینئر رہنماء نے اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیرس پلان تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔ انگلش جریدے روئیٹرز کے مطابق، پیرس پلان کے مرحلے میں عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور مریضوں سمیت تمام شہریوں کی رہائی شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں تمام مرد و زن فوجیوں کی رہائی پر عملدرآمد ہے۔ تیسرے مرحلے میں فرانس نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے مرنے والوں کی لاشوں کی حوالگی کی تجویز پیش کی ہے۔ حماس کے رہنماء نے کہا کہ ان تینوں مرحلوں کی تکمیل تک تمام فوجی آپریشن روک دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کتنے اسرائیلی قیدی رہائی پائیں گے۔

اس معاملے پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اسی تناظر میں حماس کے سربراہ “اسماعیل ھنیہ” نے کہا کہ انہیں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پیرس اجلاس میں پیش کردہ تجاویز موصول ہوئیں۔ جن کا جواب دینے کے لئے اس پیشکش کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے تمام اسرائیلی فوجیوں کا انخلاء ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس ہر اُس سنجیدہ اور عملی اقدام کا خیر مقدم کرے گی جو قیدیوں کے تبادلے سمیت غزہ میں جنگ و محاصرے کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی دوبارہ بحالی کا باعث بنے۔ واضح رہے کہ پیرس میں امریکہ، اسرائیل، مصر اور قطر کے مذاکرات کار غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے کسی نتیجے تک پہنچے ہیں۔ پیرس اجلاس میں حاصل ہونے والی تجاویز کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ “انٹونی بلنکن” نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مضبوط اور قائل کنندہ قرار دیا۔ گذشتہ شب قطر کے وزیر خارجہ “محمد بن عبدالرحمن بن جاسم” نے بھی فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں پیشرفت کی جانب اشارہ کیا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا یہ عمل گذشتہ ہفتوں کی نسبت ابھی زیادہ بہتر پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ مذاکراتی عمل کا یہ مرحلہ مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہو جائے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی سے اپنی افواج کو نہیں نکالے گا اور نہ ہی ہزاروں فلسطینی سکیورٹی قیدیوں کو رہا کرے گا۔اسرائیلی ٹی وی سے نشر ہونے والے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ کو اس کے تمام مقاصد کے حصول تک ختم نہیں کریں گے جس کا مطلب ہے کہ حماس کو ختم کرنا، اپنے تمام یرغمالیوں کو واپس کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ان کے تبصرے حالیہ میڈیا رپورٹس میں درج کچھ شرائط کے خلاف ہیں جو حماس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

3 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

4 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago