قومی

Nobel Prize 2024: تین سائنسدانوں کو پروٹین کی ساخت پر کام کرنے کے سبب کمسیٹری کے نوبل انعام سے کیا گیا سرفراز

کیمسٹری کے نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس سال یہ باوقار اعزاز تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ امریکی سائنسدان ڈیوڈ بیکر، جان جمپر اور برطانوی سائنسدان ڈیمس ہاسابیس کو پروٹین کی ساخت پر ان کی اہم تحقیق کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

اس ایوارڈ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے کے فاتح ڈیوڈ بیکر ہیں، جنہوں نے کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن میں شاندار خدمات انجام دیا ہے۔ ان کی تحقیق نے نئی قسم کے پروٹین بنانے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جو حیاتیاتی اور طبی شعبوں میں  غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ پروٹین ادویات اور ویکسین کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں جس نے بہت سی بیماریوں کے علاج میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

دوسرا انعام ڈیمس ہسابیس اور جان جمپر کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے پروٹین کی ساخت کی پیشن گوئی کے لیے ایک جدید اے ون  ماڈل ‘الفافولڈ 2 ‘ تیار کیا ہے ۔ اس ماڈل نے پیچیدہ پروٹین ڈھانچے کو سمجھنے میں اہم کردار کیا ہے ۔ پروٹین کے اندر امینو ایسڈ سے متعلق سرگرمیوں ایک 3ڈی  ڈھانچہ تیار کیا ہے جسے سائنسدان کئی دہائیوں سے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امینو ایسڈ کی بنیاد پر پروٹین کی ساخت کی پیش گوئی کرنے کی کوششیں 1970 کی دہائی سے جاری ہیں، لیکن کامیابی 2020 میں الفا فولڈ 2 کے ذریعے ملی۔ اس اے آئی ماڈل کی مدد سے سائنسدان 20 کروڑ سے زیادہ پروٹینوں کی ساخت کو عملی طور پر سمجھنے میں کامیاب ہو گئے۔ آج، الفا فولڈ ماڈل کو 190 سے زائد ممالک میں تقریباً 20 لاکھ لوگ استعمال کر رہے ہیں، اور اینٹی بائیوٹکس کو بہتر طور پر سمجھنے سے لے کر پلاسٹک کو توڑنے والے انزائمز بنانے تک ہر چیز میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts