علاقائی

Ratan Tata Health Update: رتن ٹاٹا کی طبیعت ہوئی خراب، ممبئی کے اسپتال میں ہوئے داخل

ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ روئٹرز نے بدھ کو دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رتن ٹاٹا کی حالت تشویشناک ہے۔ پیر کو بھی ایسی ہی خبریں آئی تھیں کہ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم، چند گھنٹے بعد رتن ٹاٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی عمر اور متعلقہ طبی حالات کی وجہ سے ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ اب ایک بار پھر ان کی صحت کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے۔

پیر کے روز، تجربہ کار صنعت کار نے کہا تھا کہ ان کی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور وہ عمر سے متعلق بیماریوں کے لیے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے اس وقت میرا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ “غلط معلومات پھیلانے” سے گریز کریں۔

1991 میں چیئرمین بنے۔

قابل ذکر ہے کہ رتن ٹاٹا کو 1991 میں 21 سال کی عمر میں ٹاٹا گروپ کا چیئرمین بنایا گیا تھا، جو آٹو سے اسٹیل تک کے کاروبار میں شامل ہے۔ چیئرمین بننے کے بعد رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا۔ انہوں نے اس گروپ کی قیادت کی، جس کی بنیاد ان کے پردادا نے ایک صدی قبل  تک رکھی تھی۔ 1996 میں، ٹاٹا نے ٹیلی کام کمپنی Tata Teleservices قائم کی اور 2004 میں، Tata Consultancy Services (TCS) کو مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ٹاٹا کو ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کے اعزازی چیئرمین کے خطاب سے نوازا گیا۔

ارب پتی تاجر اور سخی انسان

ارب پتی تاجر اور انتہائی سخی انسان رتن ٹاٹا کی عمر اب 86 برس ہے، وہ 28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے۔ وہ 1991 سے 2012 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے اور اس دوران انہوں نے کاروباری شعبے میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے اور ٹاٹا گروپ کو، جو ملک کے سب سے پرانے کاروباری گھرانوں میں سے ایک ہے، کو بلندیوں تک پہنچایا۔ اگر ہم رتن ٹاٹا کی شخصیت  پر نظر ڈالتے ہیں تو وہ نہ صرف ایک تاجر ہیں بلکہ ایک سادہ، شریف اور سخی انسان، ایک رول ماڈل اور لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔ وہ اپنے گروپ سے وابستہ چھوٹے سے چھوٹے ملازم کو بھی اپنا خاندان سمجھتے ہیں اور ان کا خیال رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

9 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

9 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

9 hours ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

9 hours ago