قومی

24 Dead in UP Due to Storms and Heavy Rains: اتر پردیش میں آندھی اور موسلا دھار بارش سے 24 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ یوگی کا امداد کا اعلان

نئی دہلی: اتر پردیش میں گزشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے اور 16 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ریاست کے کئی اضلاع میں مسلسل بارش اور تیز ہواؤں کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کھلے میدانوں میں کام کرنے والے کسان، باہر موجود عام شہری اور کچے مکانات میں رہنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں درخت گرنے، بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی  آدتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اسپتالوں میں تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین، زخمیوں اور مویشیوں کے نقصان کا معاوضہ 24 گھنٹوں کے اندر فراہم کیا جائے۔

ضلعی مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران کو راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے خبردار کیا کہ امدادی کاموں میں کسی قسم کی لاپروائی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں اور گھروں تک پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ضرورت مند افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔

ادھر ہندستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی ریاست کے کئی حصوں میں تیز بارش، آندھی اور بجلی گرنے کا امکان برقرار ہے، جس سے خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔شمالی بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی موسم نے کروٹ لی ہے۔ دہلی – این سی آرسمیت کئی مقامات پر بارش اور اولہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

7 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

46 minutes ago

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

2 hours ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

2 hours ago