قومی

Congress leader Pawan Khera: سپریم کورٹ سے پون کھیڑا کو پیشگی ضمانت، عدالت نے معاملے کو قرار دیا سیاسی رقابت

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما پون کھیڑا کو ہتک عزت اور جعلسازی کے ایک مقدمے میں بڑی راحت مل گئی ہے، جب سپریم کورٹ نے انہیں پیشگی ضمانت دے دی۔ یہ مقدمہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کی اہلیہ رینکی بھویان سرما کی جانب سے درج کرایا گیا تھا۔سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ، جس میں جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اے ایس چندورکر شامل تھے، نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں پون کھیڑا کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ اس کیس کے حالات سیاسی رقابت کی عکاسی کرتے ہیں اور ایسے میں ملزم کی ذاتی آزادی کا تحفظ ضروری ہے۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ رِنیکی بھویان کے پاس متعدد غیر ملکی پاسپورٹ ہیں اور بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثے موجود ہیں۔ ان بیانات کے بعد ان کے خلاف ہتک عزت، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔7 اپریل کو آسام پولیس کھیڑا کی دہلی رہائش گاہ پہنچی، تاہم وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ اس کے بعد کھیڑا نے ٹرانزٹ پیشگی ضمانت کے لیے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جہاں 10 اپریل کو انہیں ایک ہفتے کا عبوری تحفظ فراہم کیا گیا تاکہ وہ آسام کی عدالتوں سے رجوع کر سکیں۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  15 اپریل کو سپریم کورٹ نے آسام حکومت کی اپیل پر تلنگانہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی۔ دو دن بعد 17 اپریل کو عدالت عظمیٰ نے ٹرانزٹ ضمانت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے کھیڑا کو گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔اس کے بعد پون کھیڑا نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے بیانات ایک سیاسی اور عوامی پلیٹ فارم پر دیے گئے تھے اور انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایف آئی آر سیاسی انتقام کے تحت درج کی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ  ہےکہ گوہاٹی ہائی کورٹ نے 24 اپریل کو ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اب سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد کھیڑا کو بڑی قانونی راحت مل گئی ہے اور اس کیس میں انہیں عارضی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

7 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

7 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

7 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

8 hours ago