قومی

Adani Group Chairman Gautam Adani: مقامی روزگار اور باوقار زندگی اڈانی گروپ کی ترجیح، اڈانی کا یوم مزدور پر بڑا اعلان

نئی دہلی: گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ اڈانی گروپ کی ترقیاتی حکمت عملی کا مرکز مقامی روزگار کو فروغ دینا اور کارکنوں کو باوقار زندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی یومِ مزدور کے موقع پر کمپنی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔گوتم اڈانی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اڈانی گروپ تیزی سے اپنے کاروبار کو وسعت دے رہا ہے اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ اپنی کامیابی کو صرف مالی اعداد و شمار سے نہیں بلکہ تخلیق کردہ اثاثوں، مستحکم روزگار اور مضبوط کمیونٹیز کی بنیاد پر جانچے گا۔

اڈانی نے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ صرف کارکن نہیں بلکہ قوم کے معمار ہیں۔ جب ہم کسی پروجیکٹ کو مکمل کرتے ہیں تو ہم صرف ایک کام ختم نہیں کرتے بلکہ ملک کے مستقبل کو تشکیل دیتے ہیں۔” اڈانی گروپ اس وقت ملک کی 24 ریاستوں میں 700 سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور تقریباً چار لاکھ افراد اس سے وابستہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ گروپ اپنے تمام پروجیکٹس میں مقامی بھرتی کو ترجیح دے گا۔ سب سے پہلے پروجیکٹ کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو روزگار دیا جائے گا، اس کے بعد ریاست کے دیگر حصوں سے اور آخر میں ضرورت پڑنے پر بیرونِ ریاست افراد کو مواقع فراہم کیے جائیں گے۔مزدوروں کی فلاح کو کمپنی کی حکمت عملی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گجرات کے مندرا اور کھاوڑا میں 50 ہزار کارکنوں کے لیے جدید رہائشی سہولیات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مندرا میں ایک مرکزی کلاؤڈ کچن بھی قائم کیا جا رہا ہے جو روزانہ ایک لاکھ غذائیت سے بھرپور کھانے فراہم کرے گا، تاکہ دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

گوتم اڈانی نے کہا، “یہ کوئی عیش و عشرت نہیں بلکہ ضرورت ہے۔ ہر کارکن کو باعزت زندگی گزارنے اور کام کرنے کا حق حاصل ہے۔” انہوں نے بتایا کہ گروپ کی حکمت عملی تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہے، جس میں مضبوط مالی وسائل، تیز رفتار فیصلہ سازی اور مؤثر عمل درآمد شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نئی تین سطحی تنظیمی ساخت متعارف کرائی جا رہی ہے، جس سے فیصلوں میں تیزی آئے گی اور پروجیکٹس کی تکمیل کا وقت کم ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی گروپ محدود مگر بڑے اور قابل اعتماد ٹھیکیداروں کے ساتھ شراکت داری کرے گا تاکہ کام کی رفتار اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات کے کچھ علاقے میں ایک مقامی کاروباری شخص نے چھوٹے پیمانے سے آغاز کرکے بڑی سطح پر کاروبار قائم کیا، جس سے مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔تعلیم اور ہنر مندی کو تیسرا اہم ستون قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے ادانی اسکل سینٹرز کے ذریعے کارکنوں کو غیر ہنر مند سطح سے لے کر قیادت کے عہدوں تک ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے موندرا پورٹ، نوی ممبئی بین الاقوامی ائیر پورٹ اور گنگا ایکسپریس وے جیسے بڑے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ترقیاتی منصوبے نہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی کے اہم ستون ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

41 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

1 hour ago

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

2 hours ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

3 hours ago