قومی

18 Delhi Metro Station Closed: دہلی میٹرو کے 18 اسٹیشن آج بھی بند، راجیو چوک، آئی ٹی او، منڈی ہاؤس اور سپریم کورٹ اسٹیشن شامل، ڈی ایم آر سی کی ایڈوائزری جاری

نئی دہلی : دارالحکومت دہلی میں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر دہلی میٹرو کے 18 اسٹیشن مسلسل چوتھے روز بھی بند رہیں گے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی) کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق یہ فیصلہ صبح 7:30 بجے سے نافذ العمل ہے۔ بند کیے گئے اہم اسٹیشنوں میں راجیو چوک، آئی ٹی او، منڈی ہاؤس، سپریم کورٹ، سنٹرل سیکریٹریٹ اور نئی دہلی سمیت کئی اہم میٹرو اسٹیشن شامل ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈی ایم آر سی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی سلامتی اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ تاہم اسٹیشنوں کی بندش کی وجہ سے دفتری ملازمین، طلبہ اور روزانہ میٹرو کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ

جہاں پہلے وہ 30 سے 40 روپے میں اپنے دفتر یا گھر پہنچ جاتے تھے، اب انہیں روزانہ کیب یا آٹو رکشہ پر 400 سے 500 روپے تک خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باوجود سفر کرنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ راجیو چوک اور منڈی ہاؤس جیسے انٹرچینج اسٹیشن بند ہونے سے متبادل راستوں پر بھی شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔منڈی ہاؤس، آئی ٹی او اور سنٹرل سیکریٹریٹ کے اطراف متعدد سرکاری دفاتر اور وزارتیں واقع ہیں، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں ملازمین میٹرو کے ذریعے پہنچتے ہیں۔ اسی طرح سیوا تیرتھ کے علاقے، جہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ، وزیر اعظم کا دفتر اور دیگر اہم سرکاری دفاتر موجود ہیں، وہاں بھی میٹرو خدمات متاثر ہیں۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافر بھی میٹرو اسٹیشنوں کی بندش کے باعث شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

ادھر جنتر منتر کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے مختلف مقامات پر بیریکیڈ نصب کیے ہیں، جنہیں موٹی زنجیروں سے باندھنے کے ساتھ ویلڈ بھی کیا گیا ہے تاکہ انہیں ہٹایا یا منتقل نہ کیا جا سکے۔ڈی ایم آر سی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل متبادل راستوں کی معلومات حاصل کریں اور منزل تک پہنچنے کے لیے اضافی وقت لے کر روانہ ہوں، کیونکہ موجودہ پابندیوں کے باعث کئی اہم راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago