قومی

Sonam Wangchuk: شرم  آتی ہے ایسے ملک پر جہاں… – سونم وانگچک نے ویڈیو جاری کر بتایا ، کیوں ختم کی26 ویں دن بھوک ہڑتال

نئی دہلی : نیٹ پیپر لیک معاملے کے خلاف 26 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے سماجی کارکن سونم وانگچک نے اپنا انشن ختم کرنے کے بعد ایک نیا ویڈیو جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اٹھنے والے سوالات اور تنقید کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ 26 دن تک مسلسل بھوکے رہنے کے بعد بھی اگر ان کی نیت اور جدوجہد پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں تو یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔سونم وانگچک نے ویڈیو میں کہا کہ 26 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد آخر انہیں مزید کیا ثابت کرنا باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے انشن ختم کرنے پر اتنے سوال کیوں کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے کس کے ہاتھوں انشن ختم کیا، کیوں ختم کیا اور کیا حکومت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران انہیں زبردستی وہاں سے ہٹایا گیا، جبکہ 20ویں اور 22ویں دن کے درمیان بھی انہوں نے پوری قوت کے ساتھ اپنا احتجاج جاری رکھا۔ وانگچک نے کہا کہ ان کا وزن 11 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور لداخ کی شدید سردی سے دہلی کی سخت گرمی میں آکر 26 دن تک بھوکے بیٹھنے کے بعد بھی اگر انہیں اپنے کردار کا سرٹیفکیٹ دینا پڑے تو یہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا، “میں نے کل سے صرف مائع غذا لینا شروع کی ہے، جس سے جسم میں کچھ توانائی واپس آئی ہے۔ صبح سے لوگ مجھے فون کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا کی پوسٹس دکھا رہے ہیں جن میں مجھ پر مختلف الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ میں نے مرکزی وزراء کے ہاتھوں ہی اپنا انشن کیوں ختم کیا، کسی اور کے ذریعے کیوں نہیں۔”

ٹرولرز کو سخت جواب دیتے ہوئے سونم وانگچک نے کہا، “اگر مجھے کوئی سودا ہی کرنا ہوتا تو کیا میں 26 دن تک بھوکا رہتا؟ جو لوگ سمجھوتے کرتے ہیں، وہ اس طرح سڑکوں پر بیٹھ کر نہیں کرتے بلکہ آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر فیصلے ہوتے ہیں۔ افسوس ایسے معاشرے پر جہاں اس قسم کی سوچ پروان چڑھے اور ایسے گھٹیا خیالات جنم لیں۔”واضح رہے کہ نیٹ پیپر لیک معاملے پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک نے حکومت کی جانب سے یقین دہانی ملنے کے بعد 23 جولائی کی دیر رات اپنا انشن ختم کر دیا تھا۔ ان کے انشن کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے، جن کے جواب میں انہوں نے یہ تازہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

12 minutes ago

Sanjay Mishra Autobiography: ’میں زیادہ پڑھا لکھا نہیں، پھر بھی لکھوں گا…‘ نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے مشرا لا رہے ہیں اپنی خودنوشت

’ہم سیکھتے سیکھتے رہ گئے‘ کے ذریعے اداکار سنجے مشرا اپنے ذاتی تجربات، جدوجہد اور…

41 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

1 hour ago