قومی

Delhi Crime News: دہلی میں دل دہلانے والا سانحہ، چاقو سے 21 بار حملہ، پھر پتھر سے کچل کر 16 سال کی لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

دارالحکومت دہلی میں ایک نابالغ لڑکی کے قتل  کا سنسنی خیزمعاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم ساحل لڑکی کو کہا سنی پر گلی میں روکتا ہے اور چاقوؤں سے کئی حملے کردیتا ہے۔ سی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ ملزم ساحل لڑکی پرچاقوؤں سے پے درپے حملے کر رہا ہے۔ گلی میں لوگ آتے جاتے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن کوئی بھی بیچ بچاؤ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ساحل مسلسل چاقوؤں سے حملہ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی لڑکی کو جائے واردات سے اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

 خبر کے مطابق، دہلی کے باہری شمالی ضلع کے شاہ آباد ڈیری پولیس تھانہ علاقے کا یہ معاملہ بتایا جار ہا ہے۔ مخبرنے بیٹ اسٹاف کو بچی کے قتل کی اطلاع دی اورفوراً جائے حادثہ پرآنے کوکہا۔ پولیس ٹیم نے موقع پرپہنچ کرمعاملے کی جانکاری لی۔ پتہ چلا کہ لڑکی گلی سے گزررہی تھی اوراچانک ایک لڑکے نے اسے روکا اوراس پرچاقوؤں سے کئی حملہ کردیا۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بھی یہ ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی خواتین کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

‘ساحل اور ساکشی ریلیشن شپ میں تھے’

 راجدھانی دہلی میں اس حادثہ کو انجام دینے والے شخص کا نام ساحل ہے جبکہ لڑکی کا نام ساکشی ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر کہاسنی ہوگئی تھی، جس کے بعد لڑکے نے اس گھناؤنے حادثہ کو انجام دیا ہے۔ پولیس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ مہلوک کی پہچان 16 سال کی ساکشی اور ملزم کی پہچان ساحل ولد سرفرازکے طور پرہوئی ہے۔ نابالغ لڑکی ای-36 جے جے کالونی کے رہنے والے جنک راج کی بیٹی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ساحل اور ساکشی ریلیشن شپ میں تھے، لیکن اتوار کے روز ان کا جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد ساکشی ملک جب اپنی سہیلی نیتو کے بیٹے کے برتھ ڈے میں شامل ہونے کے لئے نکلی تو ساحل نے اسے گلی میں روکا۔ دونوں کے درمیان کچھ کہاسنی ہوئی اور پھر قتل کے ارادے سے آیا ساحل چاقو لے کر ساکشی پر ٹوٹ پڑا۔

ملزم کی تلاش میں پولیس

 مہلوک لڑکی کے والد کی تحریرپرتھانہ شاہ آباد ڈیری میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ملزم ساحل فرار ہے اوراس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ جلد ازجلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 minute ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago