مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ہمارے جھابوا اورعلی راج پور اضلاع کی ہلما روایت شاندارہے۔ قبائلی بھائیوں اوربہنوں کی شرکت کی یہ روایت آج کی دنیا کو گلوبل وارمنگ سے بچا سکتی ہے۔ دنیا کو اس روایت سے سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی کہتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ سے دنیا کو بچانا ہے تو اکیلے حکومت نہیں بچ سکتی ہے۔ ہلما جیسی روایت میں حکومت اور معاشرہ مل کر کھڑے ہوں تو ہم ہلما کے ذریعہ دنیا کو بچانے کا پیغام دے سکتے ہیں۔ ہلما ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ کس طرح ہم محنت کریں اورعوام کے جذبے کے ساتھ حکومت کے وسائل کے ساتھ کام کو آسان بنایا جائے۔
ہلما تہوار اور وکاس یاترا کی اختتامی تقریب میں شامل ہوئے وزیر اعلیٰ
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج جھابوا ضلع کے ہاتھی پاو پہاڑی پر ہلما اتسو اور وکاس یاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج میں یہاں ہلما تہوار کے لیے آنے والے تمام عقیدت مندوں کو خوش آمدید کہنے اور مبارکباد دینے آیا ہوں۔ انہوں نے ہلما کی شاندار روایت کو زندہ کرنے اوراس کے احترام کے لئے مبارکباد پیش کی اورشکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہلما ایک ایسی روایت ہے، جس کے ذریعے ہم فطرت کو گلوبل وارمنگ سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ہاتھی پاوا پہاڑی سے یہ الکھ گاؤں گاؤں تک پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے ونواسی برادری پر زور دیا کہ وہ اس عظیم روایت کو برقرار رکھیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی تصویر بدل دی: چوہان
سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی تصویر بدل دی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہیں۔ میں وزیراعظم مودی کی قیادت کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے قبائلی بہبود کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پچھلی حکومت نے توسمبل اور تیرتھ درشن جیسی اسکیموں اور گرانٹس کے انتظامات کوہی بند کردیا تھا۔ ہماری حکومت بہنوں کو مالی طور پربااختیار بنانے اوران کے خاندانوں کی بہتری کے لئے لاڈلی بہنا یوجنا شروع کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے موجودہ کمیونٹی کو سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرتے ہوئے عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کا عزم کیا۔
سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور…
مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے…
شاہ رخ خان اسٹارر فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر 2023 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اگلے ہی…
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں بچے اور نوجوان…
کاشی میں شیو سوروپ کاشیراج ڈاکٹر وبھوتی نارائن سنگھ کے 98 ویں یوم پیدائش کے…
بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…