قومی

Allama Iqbal was removed from DU Syllabus: دہلی یونیورسٹی میں ’علامہ اقبال‘ کی جگہ ’ویرساورکر‘ کو پڑھانے کی حمایت میں آئے 123 ریٹائرڈ افسران، علامہ اقبال کو نصاب سے ہٹانے کو درست ٹھہرایا

DU Syllabus: دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے نئے سیلیبس سے شاعر مشرق ’علامہ محمد اقبال‘ سے متعلق مواد کو ہٹا کر’ویرساورکر‘ پرمبنی مواد کو نصاب میں شامل کرلیا ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پرخاص طور پراردو داں طبقہ اور سیکولر شخصیات کی طرف سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب، اب اس کی حمایت بھی شروع ہوگئی ہے۔  دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے اس فیصلے کی کئی ریٹائرڈ افسران نے حمایت کی ہے۔ ان افسران میں 12 سفراء اور64 ریٹائرڈ مسلح افواج کے افسران سمیت 59 ریٹائرڈ بیوروکریٹس شامل ہیں۔

 افسران نے کیا کہا؟

حمایت کرنے والے بی ایل ووہرا سمیت افسران نے ایک مشترکہ بیان (جوائنٹ اسٹیٹمنٹ) میں کہا کہ کتابوں میں لکھی گئی تاریخ اورکسی بھی ملک میں پڑھائی جانے والی تاریخ کو سچائی سے صحیح طریقے سے پیش کرنا چاہئے۔ حقائق کی جانبدارانہ پیشکش نے تاریخ اورسیاسیات کی تعلیم کو بری طرح متاثرکیا ہے۔ اس کی وجہ کانگریس رہی ہے۔ ہندوستان کو برطانوی سامراج کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والی بہت سی تاریخی شخصیات کے ساتھ بہت ناانصافی کی گئی ہے، لہٰذا علامہ اقبال سے متعلق مواد کو ہٹانے اور ویرساورکرکو نصاب میں شامل کرنے سے متعلق دہلی یونیورسٹی کے اس فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

ویرساورکرکی حمایت والے افسران اور بیوروکریٹس نے کہا، ’’ویرساورکرایک ممتازآزادی پسند، شاعراورسیاسی فلسفی تھے۔ انہیں تقریباً ایک دہائی تک ’کالا پانی‘ یعنی انڈمان اورنیکوبار جزائرکے ایک برطانوی جیل میں سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔ انہیں 6 ماہ تک قید تنہائی میں بھی رکھا گیا۔ اپنی کتاب ’ہندوتوا: کون ہے ہندو‘ میں انھوں نے ’ہندوازم‘ کی تشہیرکی۔ آزادی، سماجی اصلاح اورقومی اتحاد پرویرساورکرکے خیالات انہیں عظیم بناتے ہیں۔“

 افسران نے اپنی دلیل میں مزید کہا کہ علامہ اقبال جنہوں نے ’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا‘ لکھا تھا، وہ اسلام کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے خلافت، اسلامی امہ کی سفارش کی۔ اقبال شدت پسند تھے، اس لئے انہیں ’جدید ہندوستانی سیاسی نظریات‘ کی فہرست سے ہٹانا صحیح ہے۔ دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے قدم کا ہم تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔ ہم سبھی صحیح  نظریات والے محب وطن سے اس کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا‘ لکھنے والے شاعر ہیں علامہ اقبال

واضح رہے کہ ’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا‘ لکھنے والے شاعرعلامہ محمد اقبال کے اشعارکو بی اے آنرس پولیٹیکل سائنس (سیاسیات) کے طلبا کو پڑھائے جانے والے ’ماڈرن انڈین تھنکرس‘ نامی مواد کو نصاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اب ان سیلیبس میں ویرساورکرکے مواد کو شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ نصاب طلبا کے لئے متبادل (آپشنل) ہوں گے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

29 minutes ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

33 minutes ago

India Inc’s bold playbook:انڈیا انک کی جرات مندانہ پلے بک: اے آئی انقلاب، اور آب و ہوا کے فوائد، پی ڈبلیو سی کی تحقیقات

پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…

43 minutes ago

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ اسکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

1 hour ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

1 hour ago