-بھارت ایکسپریس
Sanjeev Jiva Murder in Supreme Court: لکھنؤ کورٹ میں بدھ (7 جون) کو مارے گئے گینگسٹر سنجیو جیوا کی اہلیہ پائل مہیشوری سپریم کورٹ پہنچی اور وہاں پر انہوں نے اپنے لئے سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کا لکھنؤ میں گولی ماکرقتل کردی گیا اور ان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو پولیس کی گرفتاری سے راحت دی جائے نہیں تو ان کے شوہر کی طرح ان کا بھی قتل کیا جاسکتا ہے۔ جیل یا پیشی کے دوران قتل کرائے جانے سے متعلق پائل مہیشوری نے عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ان سے ایک اضافی حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے۔
وہیں یوپی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سنجیو جیوا کا آخری رسوم آج نہیں ادا کیا جائے گا۔ یوپی حکومت کے وکیل گریما پرساد نے مزید کہا کہ بیوی کو آخری رسوم میں شامل ہونے پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہ انسانیت کی بنیاد پر ان کو عبوری ضمانت میں شامل ہونے کی اجازت دے دے گی۔
کون ہے سنجیو مہیشوری جیوا؟
سنجیو مہیشوری جیوا ایک گینگسٹر تھا۔ بدھ (7 جون) کو جیوا کی لکھنؤ ڈسٹرکٹ کورٹ میں کورٹ روم کے اندر ہی وکیل کا لباس پہن کر ایک 19 سال کے لڑکے نے گولی ماردی۔ اس حادثہ کے فوراً بعد عدالت پہنچے ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا، “لکھنؤ جیل میں سنجیو مہیشوری جیوا کو ایک معاملے میں سماعت کے لئے عدالت لایا گیا تھا، جہاں نامعلوم حملہ آور نے گولی مارکراس کا قتل کردیا۔“ پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں دو سال کی ایک لڑکی اور ایک پولیس کانسٹبل کو بھی گولی لگی ہے۔ لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، جبکہ پولیس کانسٹبل کے دائیں پیر میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
یوپی پولیس نے کیا کہا؟
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لکھنؤ زون) پیوش مورڈیا نے کہا، جب حملہ آورنے گولی چلائی، اس وقت جیوا اسپیشل اے ڈی جے کی عدالت کے باہرکاریڈورمیں پیش ہونے کے لئے اپنی باری کا انتظارکررہا تھا۔ ریاستی حکومت کے عہدیداران نے بتایا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ٹی کو ایک ہفتہ کے اندرتحقیقات مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…