آئندہ سال 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر بی جے نے ایک ماہ کی مہم شروع کی ہے۔ مہم کے دوران مودی حکومت کے 9 سال کے مدت کار میں ہونے والے کام اور اس کی حصولیابیوں کو بی جے پی عوام تک پہنچا رہی ہے۔ اب اسی سلسلے میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی لوگوں کو بی جے پی سرکار کی حصولیابیوں سے باخبر کر رہے ہیں۔ گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کو ‘ترقیاتی شراکت دار’ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کے 9 سال مکمل ہونے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران ایس جے شنکر نے کہا کہ دینا، خاص طور سے گلوبل ساؤتھ، ہندوستان کو ‘ترقیاتی شراکت دار’ کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک قابل اعتماد، موثر ترقیاتی پارٹنر کے طور پر ہندوستان معیشت پر نمایاں اثر ڈال رہا ہے، جس کا اعتراف دنیا نے بھی کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کی دوسری تصویر ایک اقتصادی شراکت دار کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…