آئی پی ایل

IPL 2025 Final: RCB Vs PBKS: آئی پی ایل کی تاریخ میں کون کس پر بھاری رہا، ان اعداد و شمار سے سمجھیے، کون ہوگا آئی پی ایل کا بادشاہ؟

رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان 3 جون کو احمد آباد میں آئی پی ایل 2025 کا فائنل میچ کھیلا جانا ہے۔ اس بار شائقین کو ایک نیا آئی پی ایل فاتح ضرور ملے گا۔ رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان یہ فائنل مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔ کوالیفائر-1 میں پنجاب کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر آر سی بی نے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس اہم مقابلے میں پنجاب کی ٹیم صرف 14.1 اوورز میں 101 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پنجاب کنگز کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے 17 گیندوں پر سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ پنجاب کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی۔ صرف تین بلے باز ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ مخالف ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور سُویش شرما نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آر سی بی نے صرف 10 اوورز میں ہی میچ جیت لیا۔ ٹیم کے لیے فلپ سالٹ نے 27 گیندوں پر ناقابلِ شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ اگرچہ پنجاب نے کوالیفائر-1 میں آر سی بی سے ہار کا سامنا کیا، لیکن کوالیفائر-2 میں اس نے ممبئی انڈینز کو 5 وکٹوں سے شکست دی، جس کے باعث اسے کمزور نہیں سمجھا جا سکتا۔

کوالیفائر-2 میں ممبئی انڈینز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب کنگز نے ایک اوور باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کی جانب سے کپتان شریئس ایر نے 41 گیندوں پر ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے، جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

یہ ہیں آئی پی ایل کے اعداد و شمار

ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی بات کریں تو اب تک رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان کل 36 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں دونوں ٹیموں نے 18،18 میچز جیتے ہیں۔ یعنی اعداد و شمار کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں برابر ہیں۔ گزشتہ 10 مقابلوں میں آر سی بی نے 6 جبکہ پنجاب کنگز نے 4 میچز جیتے ہیں۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں

رائل چیلنجرز بنگلور: ویرات کوہلی، رَجت پاٹیدار (کپتان)، سواستِک چِکارا، جِیتیش شرما، فلپ سالٹ، منوج بھنڈاگے، ٹِم ڈیوڈ، کرونال پانڈیا، لیام لیونگسٹون، روماریو شیفرڈ، سوپنل سنگھ، بھونیشور کمار، جوش ہیزل ووڈ، نُوان تُشارا، یش دیال، رسخ دار سلام، سُویش شرما، موہت راٹھی، ابھینندن سنگھ، مَینک اگروال، بلیسنگ مُزاربانی، ٹِم سیفرٹ۔

پنجاب کنگز: نہال وڈھیرا، ہرنُور سنگھ، شریئس ایر، مشیر خان، پایلا اویناش، پربھسمرن سنگھ، وشنو وِنود، جوش اِنگلس، مارکس اسٹوئنس، پروین دوبے، پریانش آریہ، عظمت اللہ عمرزئی، ایرون ہارڈی، ہرپریت برار، سوریانش شیڈگے، ششَانک سنگھ، یُزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، ژیویر بارٹلیٹ، کلدیپ سین، وجے کمار ویشاک، یش ٹھاکر، مچل اووین، کائل جیمی سن۔

بھارت ایکسپریس اردو

Habiburrahman

Recent Posts

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

33 minutes ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

2 hours ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

11 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

11 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

12 hours ago