اسپورٹس

RCB vs PBKS Final: یہ کھلاڑی فائنل میں فل سالٹ کی جگہ لے سکتے ہیں؟ بنگلور کی پلیئنگ الیون مکمل طور پر بدل جائے گی

آئی پی ایل 2025 کا فائنل آج   یعنی پیر کوکھیلا جانا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگس کے درمیان ٹائٹل کا مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ اس  میچ سے پہلے آر سی بی ٹیم  کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آر سی بی کے دھماکہ خیز اوپنر بلے باز فل سالٹ اپنے ملک واپس آچکے ہیں۔ ایسی پریشانی کی گھڑی  میں وہ آج کا ٹائٹل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فل سالٹ بچے کے پیارے سے پاپا  بن گئے ہیں۔ ان کی بیوی کے یہاں پہلے  بچے کی پیدائش ہوئی  ہے۔ اس لیے وہ انگلینڈ واپس آگئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ابھی تک اس بارے میں آرسی بی کی طرف سے کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پیر کو آر سی بی کی پریکٹس میںسالٹ نہیں دیکھائی دئے تھے ۔ اس کے بعد خبر آئی کہ وہ پہلے بچے کی پیدائش کے لیے انگلینڈ گئے ہیں۔

اگر فل سالٹ نہیں کھیلتے ہیں تو یہ کھلاڑی ان کی جگہ لے سکتا ہے

آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ اگر فل سالٹ فائنل میچ نہیں کھیلتے ہیں تو ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ کھیل سکتے ہیں۔ سیفرٹ اورفل  سالٹ تقریباً ایک ہی طرز کے بلے باز ہیں۔ دونوں اوپنر ہیں اور تیزی سے رنز بنانے میں ماہر ہیں۔ اس کی وجہ سے آر سی بی سالٹ کی کمی  زیادہ نہیں  محسوس ہوگی۔

کوئی باضابطہ اعلان نہیں

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  رائل چیلنجرز بنگلور نے ابھی تک اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ ایسے میں ان خبروں میں کتنی سچائی ہے اس کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فل سالٹ پیر کو فائنل کے لیے پریکٹس کے لیے گراؤنڈ میں نہیں آئے تھے، قا بل ذکر بات یہ ہے کہ اس بارے میں کوئی باضابطہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ آیا وہ ٹائٹل میچ  نہیں کھیلیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

شریانش موہن نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، قومی اردو کونسل کے ذمہ داران نے کیا استقبال

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا…

2 hours ago

Dhanteras 2026: وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے دھن تیرس کی دی مبارکباد

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو نیک…

3 hours ago