آئی پی ایل

IPL 2025: لکھنؤ سپر جائنٹس سے جڑنے کے لیے تیار ہیں آویش خان، اس میچ سے ٹیم میں ہو سکتی ہے واپسی

نئی دہلی: لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے تیز گیند باز آویش خان، جو چوٹ سے ٹھیک ہو رہے ہیں، کو بی سی سی آئی سے کلیئرنس مل گئی ہے اور اب وہ آئی پی ایل 2025 کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کو پتہ چلا ہے کہ آویش  کو دائیں گھٹنے کی چوٹ لگی تھی اور پیر کو بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ان کا فائنل فٹنس ٹیسٹ کرایا ہے۔

آویش  نے اس سال جنوری سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آویش  کو یہ چوٹ ڈومیسٹک سیزن کے دوران ہی لگی تھی۔ تب سے وہ مسلسل NCA کی نگرانی میں تھے۔

حالانکہ یہ پتہ نہیں چلاہے کہ آویش  کب ایل ایس جی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، امید ہے کہ وہ ٹیم کے اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، جو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 27 مارچ کو حیدرآباد میں ہوگا۔ ایل ایس جی کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایل ایس جی پہلے ہی تیز گیند بازوں کی چوٹوں سے جوجھ رہا ہے۔ میانک یادو کو کمر کے نچلے پیٹھ میں اسٹریس انجری تھی اور اب ان کے پیر میں بھی چوٹ لگ گئی ہے، جبکہ آکاش دیپ بھی آسٹریلیا کے دورے پر لگی پیٹھ کی چوٹ سے مکمل طور پر ابر نہیں پائےہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محسن خان تو ACL کی انجری کی وجہ سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ شاردول ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Strait Of Hormuz: آبنائے ہرمز کے قریب بحری سرنگ سے ٹکرا کر تیل کے جہاز میں لگی آگ، ایران کا دعویٰ

ایرانی بحریہ نے تیل بردار جہاز کو ’خلاف ورزی کرنے والا‘ جہاز قرار دیا۔ بیان…

4 minutes ago

President Murmu Extends Diwali Wishes: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی دیوالی پر مبارک باد، نوجوانوں سے ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں حصہ لینے کی اپیل

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نوجوان ہندوستانی اقدار کو…

20 minutes ago

Indresh Kumar Raises Questions: سونیا گاندھی کے الزامات احمقانہ اور نامناسب… راہل اور اکھلیش کو بھی عقل و سمجھ عطا ہو: اندریش کمار

اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…

2 hours ago