بین الاقوامی

S Jaishankar On Jawaharlal Nehru: ‘نہرو نے کہا تھا ہندوستان بعد میں، چین پہلے’، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یو این ایس سی میں مستقل رکنیت پر کیا کہا

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے منگل کو جواہر لعل نہرو کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ ماضی کی غلطیاں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) اور ہندوستانی علاقے کے کچھ حصوں پر چین کے قبضے جیسے مسائل کے لیے ذمہ دار ہیں۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کو مستقل رکنیت کی پیشکش سے متعلق معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے  جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ایک وقت تھا جب ملک کے پہلے وزیر اعظم نہرو نے کہا تھا، “ہندوستان بعد میں، چین پہلے۔”

یہاں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا ہندوستان کو پی او کے اور چین کے زیر قبضہ ہندوستانی علاقوں کی صورت حال کے ساتھ مفاہمت کرنی چاہئے یا انہیں واپس حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی لیڈران سری لنکا کو کچاتھیو جزیرہ دینے کے معاملے پر نہرو اور اندرا گاندھی کی قیادت والی سابقہ ​​کانگریس حکومتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جے شنکر نے کہا، ”1950 میں (اس وقت کے وزیر داخلہ) سردار پٹیل نے نہرو کو چین کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ پٹیل نے نہرو سے کہا تھا کہ آج پہلی بار ہم دو محاذوں (پاکستان اور چین) پر ایسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جس کا سامنا ہندوستان نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ پٹیل نے نہرو سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ چین کی باتوں پر یقین نہیں کرتے کیونکہ ان کے ارادے کچھ اور نظر آتے ہیں اور ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔

وزیر نے کہا، “نہرو نے پٹیل کو جواب دیا تھا کہ آپ غیر ضروری طور پر چین پر شک کرتے ہیں۔ نہرو نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمالیہ سے کوئی بھی ہم پر حملہ  نہیں کرسکتا  ہے۔ نہرو اسے (چینی دھمکی) کو مکمل طور پر مسترد کر رہے تھے۔

جے شنکر نے کہا، “صرف یہی نہیں، جب اقوام متحدہ (سیکیورٹی کونسل) کی مستقل رکنیت کے موضوع پر بحث ہوئی اور ہمیں اس کی پیش کش کی جارہی تھی ، تب نہرو کا موقف تھا کہ ہم اس کے حقدار ہیں لیکن پہلے چین کو ملنا چاہیے۔”‘‘ انہوں نے کہا، ’’ہم اس وقت ہندوستان پہلے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، لیکن ایک وقت تھا جب نہرو کہا کرتے تھے کہ ہندوستان بعد میں، چین پہلے‘‘۔

جے شنکر نے کہا کہ پٹیل مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے جانے کے حق میں نہیں تھے کیونکہ وہ وہاں کے جج کی سوچ کو جانتے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

4 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

4 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

5 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

6 hours ago