بین الاقوامی

Trump claims Iran is calling for a deal: ’’ایران سمجھوتہ کرنے کے لیے کر رہا ہے کال…‘‘، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھاری فوجی نقصان کے بعد ایران اب مذاکرات اور سمجھوتے کے لیے رابطہ کرنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائیوں نے ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس کی فوجی طاقت تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔ یہ بیان ٹرمپ نے 2025 کے ایم ایل ایس چیمپئن کلب انٹر میامی سی ایف کو اعزاز دینے کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران اب بات چیت کے لیے رابطہ کرنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’وہ ہمیں فون کر رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ سمجھوتہ کیسے کیا جائے۔ میں نے ان سے کہا کہ اب آپ تھوڑا دیر سے آئے ہیں۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی توقع سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ایرانی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق امریکی اور اسرائیلی افواج دشمن کی فوجی صلاحیتوں کو مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل طور پر تباہ کر رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے میزائل لانچ سسٹم کو استعمال کے چند ہی منٹوں کے اندر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جیسے ہی وہ میزائل داغتے ہیں، چار منٹ کے اندر ہی اس لانچر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جاتا ہے۔” انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جاری فوجی کارروائیوں کے دوران ایران کی بحریہ کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق صرف تین دنوں کے اندر ایران کے 24 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے فضائی دفاعی نظام اور فضائیہ کی صلاحیتوں کو بھی بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے اینٹی ایئر کرافٹ ہتھیار تقریباً ختم ہو چکے ہیں، جس کے باعث ایران کے پاس مؤثر فضائی دفاع یا فضائی طاقت باقی نہیں رہی۔

64 فیصد لانچنگ انفراسٹرکچر تباہ

ٹرمپ کے مطابق ایران کے تقریباً 60 فیصد میزائل سسٹم اور 64 فیصد لانچنگ انفراسٹرکچر کو پہلے ہی تباہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے سکیورٹی اداروں کے اندر موجود افراد موجودہ قیادت سے الگ ہو جاتے ہیں تو واشنگٹن ایران کے لیے ایک مختلف اور بہتر مستقبل کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب، فوج اور پولیس کے اہلکاروں سے بھی ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تعاون کریں گے انہیں مکمل تحفظ اور استثنیٰ دیا جائے گا۔

ایرانی سفارتکاروں کو دی دھمکی

امریکی صدر نے بیرون ملک تعینات ایرانی سفارتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ قیادت کا ساتھ چھوڑ کر سیاسی تبدیلی کی حمایت کریں اور اگر چاہیں تو سیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تعاون کریں گے انہیں مکمل استثنیٰ اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بصورت دیگر انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس فوجی کارروائی کے طویل مدتی اثرات خطے اور عالمی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوں گے۔ ان کے مطابق اس سے خطے میں استحکام بڑھے گا اور تیل کی قیمتوں، شیئر بازار اور دیگر معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کا الزام

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنے فوجی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ امریکہ کا الزام ہے کہ ایران دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا ہے اور ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کشیدگی کے باعث پورے مشرق وسطیٰ میں تشویش بڑھ گئی ہے، کیونکہ اس خطے سے دنیا کی بڑی تیل سپلائی گزرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تنازع مزید بڑھتا ہے تو عالمی توانائی منڈی اور عالمی معیشت پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

33 minutes ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

10 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

10 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

10 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

11 hours ago