اسپورٹس

IND vs ENG T20 WC Semi Final: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ٹیم انڈیا، سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 7 رن سے شکست، نیوزی لینڈ سے ہوگا خطابی مقابلہ

ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اب خطابی مقابلے میں ٹیم انڈیا کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو ہرایا تھا۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 253 رن بنائے اور انگلینڈ کے سامنے 254 رن کا بڑا ہدف رکھا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ پر 246 رن ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 105 رن بنائے جس میں 7 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری تھی، تاہم ان کی یہ اننگ ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 اوور میں 38 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ دیگر گیندبازوں نے بھی اہم مواقع پر وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

جسپریت بمراہ کے 500 بین الاقوامی وکٹ مکمل

اسی سیمی فائنل میں بھارتی تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 500 وکٹ مکمل کر لیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے آٹھویں بھارتی گیندباز بن گئے ہیں۔ 2016 میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے بمراہ اب تک 52 ٹیسٹ میں 234، 89 ون ڈے میں 149 اور 94 ٹی20 میچوں میں 117 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کو آؤٹ کر کے انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے وکٹوں کی تعداد 10 تک پہنچا دی۔

ایک اننگ میں 19 چھکوں کی برابری

بھارتی ٹیم نے اس میچ میں مجموعی طور پر 19 چھکے لگائے اور ٹی20 ورلڈ کپ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ اس سے قبل نیدرلینڈ کی ٹیم اور ویسٹ انڈیزبھی ایک اننگ میں 19 چھکے لگا چکی ہیں۔ سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 89 رن کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ وہ اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ ایشان کشن نے 39 رن، شیوم دوبے نے 43 رن، ہاردک پانڈیا نے 27 رن اور تلک ورما نے 21 رن کا اہم تعاون دیا۔ بھارت کی یہ جیت نہ صرف فائنل تک رسائی کا سبب بنی بلکہ ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ اور متوازن بولنگ کا بھرپور مظاہرہ بھی ثابت ہوئی۔ اب شائقین کرکٹ کی نظریں فائنل پر مرکوز ہیں جہاں ٹیم انڈیا ایک اور عالمی خطاب اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

13 minutes ago

Governor Appointments India: چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری، اوم پرکاش ماتھر کیرالہ پہنچے، تمل ناڈو سمیت کئی ریاستوں کو ملے نئے گورنر

صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…

14 minutes ago

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

34 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

51 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

2 hours ago