بین الاقوامی

Volodymyr Zelenskiy attend the Arab League Summit: یوکرینی صدرولادیمیر زلینسکی پہنچے جدہ،جنگ کے خاتمے کیلئے مانگی عرب لیگ سے کی یہ بڑی اپیل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زلینسکی نے سعودی عرب میں منعقد کئے گئے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شرکت کیہے۔یوکرینی صدرپہلی بار سعودی عرب کے دورے پرجدہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے عرب لیگ سے مدد کی گہار لگائی ہے۔پہلی بار عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے یوکرینی صدر ولادیمیرزلینسکی نے اپنے خطاب میں جنگ کے خاتمے کیلئے تمام رکن ممالک سے مدد مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہرکوئی امن کا خواہاں ہے۔ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں ۔ ہمارے پاس میزائل نہیں ہے۔  ہمارے پاس وہ مہلک ڈرون نہیں ہے جو ایران  روس کو فراہم کررہا ہے۔  ہمارے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ نہیں ہے۔  ہماری دفاعی صلاحیت ہمارے دشمن کے برابر نہیں ہے لیکن ہم مضبوط اس لئے ہیں چونکہ ہمارے پاس سچ ہے جس پر ہم قائم ہیں۔

 یوکرینی صدر ولادیمیرزلینسکی نے اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سے متعلق متعددامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ روس یوکرین تنازعے کے سیاسی حل کیلئے عالمی طاقتیں سرگرم ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اس موقع سے  یوکرینی صدر ولادیمیر زلینسکی نے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی جم کر تعریف کی۔ عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے پر بھی یوکرینی صدر نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور یوکرین کے رشتے بہت ہی گہرے رہے ہیں ۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ہیں ۔اس موقع سے یوکرین کے صدر نے  ولی عہد محمد بن سلمان کو یوکرین کی سلامتی کی صورتحال اور روسی جارحیت کے جوابات سے  آگاہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سعودی عرب سے روس یوکرین جنگ کے خاتمے اور امن کی کوششوں میں مزید دلچسپی لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ عرب لیگ سربراہی اجلاس کے سائیڈ لائن پریوکرین کے صدر ولادیمر زلینسکی نے  سعودی عرب کے علاوہ عراق،عمان اورکویت کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔عرب لیگ کی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد یوکرینی صدرولادیمیر زلینکسی جاپان میں منعقد ہورہے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ہیروشیما پہنچے ہیں ،جہاں ان کی ملاقات وزیراعظم نریندر مودی سے متوقع ہے۔جی سیون سربراہی اجلاس میں یوکرینی صدر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے جہاں وہ روس یوکرین جنگ اور عالمی کوششوں پر اپنی بات رکھیں گے ۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

35 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

47 minutes ago