بھارت ایکسپریس۔
گزشتہ چھ ایام سے حماس کے کارکنان اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان جنگ جاری ہے ، ساری دنیا کی نظر اس وقت اسی جنگ پر مرکوز ہے، اس جنگ میں صرف ہزاروں افراد کی جانیں ہی نہیں گئی ہیں بلکہ حماس اور اسرائیل کی اس جنگ نے دنیا کو دو خیموں میں تقسیم کردیا ہے ۔
معاشی اعتبار سے مستحکم اور فوجی لحاظ سے مضبوط بیشترمغربی ممالک اس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ دوسری جانب ایران،سعودی عرب کے علاوہ چند ممالک فلسطین کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
ا مریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔ ان دونوں رہنماؤں نے عمان میں ملاقات کی۔ محمود عباس نے اپنے بیان میں غزہ کے لیے بین الاقوامی امداد کی اجازت دینے کی بھی اپیل کی۔
مذکورہ بالا سطور کے علاوہ اگر غزہ کی موجودہ صو رتحال پر نظر دوڑاتے ہیں تو وہاں کے اسکولوں کے احاطہ میں عارضی طورپر مقیم شہریوں کی حالت اجیرن بن چکی ہے ۔ ہرگزرتے وقت کے ساتھ بچوں کی اموات سے متعلق جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی افواج کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ غزہ کے مختلف سرکاری اداروں میں عارضی طور پر مقیم شہریوں اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر غزہ خالی کر دیں۔
غزہ میں محصور مطلوم فلسطینی شہریوں اور جنگ سے متاثر لوگوں کے لئے ترکی نے امداد بھینے کا اعلان کیا ہے۔ غزہ کے لیے خوراک اور ہنگامی طبی نگہداشت کا سامان لے جانے والا ترکی کا فوجی کارگو طیارہ جمع کو مصر پہنچے گا۔ اس طیارے کے ذریعے بھیجی جانے والی مدد مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح کراسنگ کے ذریعے ضرورت مندوں تک پہنچائی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…