اسپورٹس

World Cup 2023 IND Vs PAK Weather Update: کیا پاکستان اور ہندوستان کے میچ میں بارش ڈالے گی خلل؟، یہاں جانیں اپڈیٹ

World Cup 2023 IND Vs PAK Weather Update: ورلڈ کپ 2023 میں، ہفتہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک زبردست میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بھی میچ کو خاص بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ایسے میں میچ سے پہلے موسم کے بارے میں جاننا ضروری ہے کہ کل بارش کا کیا امکان ہے۔

احمد آباد کا موسم ایسا رہے گا

Accuweather کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں ہفتہ کے روز یعنی 14 اکتوبر کو دن بھر بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ موسم صاف رہے گا۔ ایسے میں شائقین کرکٹ میچ سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔ تاہم دن چڑھنے کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30  ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ایسے میں میدان میں کھڑے کھلاڑیوں کو گرمی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شہر میں ہوا کا معیار ہے خراب

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران موسم صاف رہے گا تاہم شہر میں ہوا کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے وارننگ جاری کر دی ہے۔

ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے دو میچ جیت کر ڈرائیونگ سیٹ پر نظر آ رہی ہے، لیکن اس کے باوجود ٹیم انڈیا میں کچھ خامیاں ہیں۔ اگر ان کو درست کیا جاتا ہے تو ٹیم انڈیا کی جیت کی مہم اور ورلڈ کپ جیتنے کا دعویٰ برقرار رہے گا۔ لگاتار دو میچ جیتنے کے بعد بھی ٹیم انڈیا کو کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایشان کشن کے ساتھ شروع کریں تو دہلی کے میچ میں اس نے 47 رنز بنائے، لیکن ان کی اننگز میں زیادہ اعتماد نہیں تھا۔ ساتھ ہی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں شاٹ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ایشان کشن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شبھمن گل کی غیر موجودگی میں ایشان کشن کے پاس اوپنر کے طور پر خود کو مضبوطی سے قائم کرنے کا بڑا موقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

57 minutes ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

3 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

3 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

13 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

13 hours ago