بین الاقوامی

Donald Trump imposes 25% Tariff on India: ہندوستان کو روس سے دوستی پڑی بھاری، ڈونالڈ ٹرمپ نے لگایا 25 فیصد کا ٹیرف اور جرمانہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیرف کی یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی ہندوستان کے اوپر 25 فیصد کا ٹیرف لگا دیا ہے۔ ٹیرف لگاتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان کے لئے دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ ٹیرف ہندوستان کو روس سے دوستی نبھانے کی وجہ سے لگائی ہے۔ دراصل، ہندوستان گزشتہ کئی سالوں سے روس سے  سب سے زیادہ خام تیل (کچا تیل) درآمد کررہا ہے۔ ٹرمپ نے اس ٹیرف کے ساتھ ہندوستان کے اوپر جرمانہ بھی لگایا ہے۔

روس سے تجارت کرنا ہندوستان کو پڑا بھاری

روس اوریوکرین کے درمیان گزشتہ 3 سال سے جنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے یورپی ممالک نے روس پرکئی پابندیاں عائد کررکھی ہیں اوریورپی ممالک روس سے خام تیل اورگیس درآمد نہیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے بھارت گزشتہ کئی سالوں سے روس سے سستا خام تیل خرید رہا ہے، جوامریکہ اوریورپ کی آنکھوں میں کانٹا بن کرکھٹک رہا ہے، جس کی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اورجرمانہ عائد کردیا ہے۔

 

ڈونالڈ  ٹرمپ نے کیا کہا؟

انہوں نے لکھا، یاد رکھیں، اگرچہ ہندوستان ایک دوست ہے، ہم نے ان کے ساتھ برسوں سے بہت کم کاروبارکیا ہے کیونکہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، جودنیا میں سب سے زیادہ ہیں اوران کے پاس کسی بھی ملک کے لیے سب سے زیادہ سخت اورپریشان کن غیراقتصادی تجارتی رکاوٹیں ہیں۔ اس کے علاوہ، ہندوستان نے ہمیشہ اپنا زیادہ ترفوجی سازوسامان روس سے خریدا ہے اوروہ چین کے ساتھ ساتھ روس کو توانائی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ ایسے وقت میں جب ہرکوئی چاہتا ہے کہ روس، یوکرین میں قتل عام کو روکے، اس میں سے کوئی بھی اچھا نہیں ہے! لہٰذا اب بھارت کویکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا اوراس کے علاوہ ان وجوہات کی بنا پرجرمانہ بھی ہوگا۔ اس پرتوجہ دینے کا شکریہ۔ ایم اے جی اے!

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago