بین الاقوامی

US pauses tariffs for 30 days: تجارتی جنگ پر امریکہ سے آئی راحت کی خبر،کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ ایک ماہ کیلئے ملتوی، چین کے لیے برقرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ 30 دن کے لیے معطل کر دیا ہے جبکہ چین پر لاگو ہونے کا امکان ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پڑوسی ممالک کو یہ رعایت سرحد پر سکیورٹی اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کے اقدامات کے بدلے میں دی گئی ہے۔کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ چین پر بھی ٹیرف لگانے کے لیے ڈیڈلائن دی گئی تھی، تاہم امریکہ کے پڑوسی ممالک کے ٹیرف کے خطرے سے نکلنے کے بعد اب صرف چین رہ گیا ہے جبکہ ڈیڈلائن ختم ہونے میں چند ہی گھنٹے باقی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کیلیے روک رہے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس نے ابھی اس معاملے کی وضاحت نہیں کی ہے۔کینیڈین وزیراعظم سے پہلے میکیسکو کی صدر کلاڈیا نے بھی کہا تھا کہ امریکی صدر نے ان کے ملک پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے التوا میں ڈال دیا ہے۔

وہیں دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے بعد میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ایک ماہ کے لیے کسٹم ڈیوٹی منجمد کرنے اور دونوں ممالک کی سرحد پر میکسیکو کے 10 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ  کسٹم ڈیوٹی اب سے ایک ماہ کے لیے معطل کر دی جائے گی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی سرحد پر دس ہزار ارکان کے ساتھ نیشنل گارڈ فورسز کو مزید تقویت دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ میکسیکو سے امریکہ کو منشیات خاص طور پر فینٹینیل کی سمگلنگ کو بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میکسیکو میں اعلیٰ طاقت والے ہتھیاروں کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ شین بام نے کہا کہ دونوں ممالک سلامتی اور تجارت پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک ماہ کے لیے کسٹم ڈیوٹی منجمد کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Uniform Civil Code: اتراکھنڈ کے بعد گجرات میں بھی لاگو ہوگا یکساں سول کوڈ! وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل آج کر سکتے ہیں بڑا اعلان

گجرات حکومت آج یکساں سول کوڈ  کے تعلق سے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ دوپہر…

43 minutes ago

ICC Champions Trophy:  چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سڑکوں پر اتری فوج ، حکومت نے لیا بڑا فیصلہ

سہ فریقی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں کھیلی جانی…

2 hours ago