سویڈن کی ایک عدالت نے اسلام مخالف مہم چلانے والے سویڈش شہری سلوان نجم کو قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کرنے کے مجرم قرار دے دیا جب کہ اسلام مخالف مہم چلانے والے ان کے ساتھی عراقی شہری سلوان مومیکا کو 5 روز قبل گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق سویڈش شہری سلوان نجم کو 2023 کے واقعات میں مسلمانوں کی بے حرمتی اور توہین آمیز تبصروں پر معطل سزا (ایسی عدالتی سزا جو اس وقت تک نافذ نہیں کی جاتی جب تک کہ مجرم ایک مقررہ مدت کے دوران مزید جرم کا ارتکاب نہ کرے) سنائی گئی تھی، جس کی وجہ سے مسلم ممالک میں بدامنی اور سویڈن کے خلاف غم وغصہ پیدا ہوا تھا۔
سویڈن کے شہری سلوان نجیم کو سال 2023 میں قرآن پاک نذر آتش کرنے پر سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ اس کے عراقی ساتھی سلوان مومیکا کو گزشتہ ہفتے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقدمہ کا فیصلہ سنایا جانا تھا۔بتایا گیا ہے کہ قتل سے متعلق ابھی تک کسی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ تاہم پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔سویڈن کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کسی غیر ملکی ریاست کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
سٹاک ہوم کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے جاری کردہ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 50 سالہ نجیم اور مومیکا قرآن پاک کی بےحرمتی میں ملوث رہے۔ نیز انہوں نے اسلام اور مسجد کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نجیم کو چار مختلف مواقع پر مسلمانوں کے عقائد کے خلاف توہین کے اظہار کے تحت نفرت انگیز جرائم کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وکیل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق استعمال کریں گے۔ وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کے بیانات اظہار رائے کی آزادی کے عین مطابق ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں انڈیا بلاک کے…
گجرات حکومت آج یکساں سول کوڈ کے تعلق سے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ دوپہر…
للن سنگھ نےکانگریس پارٹی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بنگال میں…
سہ فریقی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں کھیلی جانی…
یا درہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار، ہم…
سیو دی چلڈرن کے ایک اور جائزے کے مطابق افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی…