قومی

Swami Gyananand Praises Adani Group: اڈانی گروپ کی جانب سے مہا کمبھ میں تقسیم کئے جارہے سیوا پرساد کی مہا منڈلیشور گیتا سوامی گیاآنند نے جم کر تعریف کی

مہا کمبھ کے مقدس اسنان کے لیے ایک طرف ملک اور دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ ہر روز پریاگ راج میں جمع ہو رہی ہے، وہیں کروڑوں لوگ سنگم میں مقدس  اسنان کر رہے ہیں، لوگ بھیڑ اور ٹریفک سے پریشان ہیں، لیکن لوگوں میں اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اس کی وجہ اسکون کی طرف سے کمبھ میلہ کے علاقے میں اڈانی گروپ کے زیراہتمام دستیاب کرائے جانے والا مہا پرساد ہے، جس کی ملک اور دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔ اس دوران گیتا اسکالر سوامی گیاآنند جی نے بھی ان کی تعریف کی اور مبارکباد دی۔

اڈانی اور اسکون مل کر روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو مہا پرساد تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ مہا پرساد میلے کے علاقے میں واقع اسکون کے 3 کچن میں تیار کیا جا رہا ہے اور 40 سے زیادہ جگہوں پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اڈانی گروپ نے ISKCON کے ساتھ مل کر روزانہ 1 لاکھ لوگوں میں مہا پرساد تقسیم کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ جب تک مہا کمبھ میلہ جاری رہے گا ،تب تک یہ سروس جاری رہے گی۔

گیتا منیشی سوامی گیاآنند جی ایک ماہر تعلیم، فلسفی، رہنما، مصنف اور یوگی ہیں۔ اخلاقیات، اقدار اور گیتا پر ان کی کتابیں اور لیکچر بہت سے لوگوں کے لیے ایک باب بن چکے ہیں۔مراقبہ، خدمت اور انسانیت کے لیے لگن (ستسنگ، سیوا اور سمرن) کے لیے وقف، گیاآنند نے شری کرشنا کرپا سیوا سمیتی (تنظیم) کی بنیاد رکھی، وہ 1990 سے مسلسل مراقبہ اور دعاؤں کے عملی فوائد کی تعلیم دے رہے ہیں اور لوگوں کو  متاثر کرتے ہیں۔

 روزمرہ کی زندگی کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بھی وہ قیمتی رہنمائی کررہے ہیں۔اس کے علاوہ سوامی گیاآنند پوری دنیا میں گیتا مہوتسو کا انعقاد کر تےرہے ہیں۔ انہوں  نے ماریشس، لندن وغیرہ جیسے بڑے شہروں میں گیتا مہوتسو کا اہتمام کیا ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک آپ کے بے پناہ پیروکار ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Uniform Civil Code: اتراکھنڈ کے بعد گجرات میں بھی لاگو ہوگا یکساں سول کوڈ! وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل آج کر سکتے ہیں بڑا اعلان

گجرات حکومت آج یکساں سول کوڈ  کے تعلق سے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ دوپہر…

53 minutes ago

ICC Champions Trophy:  چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سڑکوں پر اتری فوج ، حکومت نے لیا بڑا فیصلہ

سہ فریقی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پاکستان میں کھیلی جانی…

2 hours ago