بین الاقوامی

Lok Sabha election results 2024: امریکہ نے انتخابی نتائج کے بعد بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی

واشنگٹن: امریکہ نے منگل کے روز کہا کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو “جاری رکھنے” کی امید کرتا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو مکمل اکثریت ملی ہے، حالانکہ اکیلے بی جے پی کو 240 سیٹیں ملی ہیں اور وہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ حالانکہ یہ اکثریتی تعداد سے 32 کم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان قریبی تعلقات کو جاری رکھنے کی امید کرتا ہوں۔ حکومتی سطح پر اور ہمارے دونوں ممالک کی عوام کے درمیان بھی بہت اچھا تعاون ہے اور مجھے اس کے جاری رہنے کا پورا یقین ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، “امریکہ کی جانب سے ہم ہندوستان کی حکومت اور عوام کو اتنے بڑے پیمانے پر انتخابی عمل کو مکمل کرنے پر سراہتے ہیں۔ ہم حتمی نتائج جاننے کے منتظر ہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago