امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 100 ملین ڈالر کی تخمینہ لاگت کے جدید ترین اور سٹیک نشانے پر مارنے والے ہتھیاروں کے نظام کی پہلی فروخت کو منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو جاری ایک بیان میں امریکی محکمے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو فروخت کے لیے منظور شدہ ایڈوانسڈ پریسجن کِل ویپن سسٹم (APKWS) ایک لیزر گائیڈڈ راکٹ ہے جو ہوائی اور سطحی دونوں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مجوزہ فروخت سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور اسے دوسرے گائیڈڈ میزائل سسٹمز کے مقابلے میں کولیٹرل نقصان کے بہت کم خطرے کے ساتھ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔‘‘ واضح رہے کہ اس ہتھیار کی قیمت تقریباً 22,000 ڈالر ہے، جو اسے یمن کے حوثی باغیوں کی طرح کے کم قیمت والے چھوٹے مسلح ڈرونوں کو مار گرانے کے لیے ایک مؤثر انتخاب بناتی ہے۔
امریکی کانگریس کو کیا گیا ہے مطلع
پینٹاگون کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے جمعرات کو امریکی کانگریس کو 2,000 اے پی کے ڈبلیو ایس اور متعلقہ آلات اور تربیت کی ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کیا۔ انھوں نے کہا ’’یہ مجوزہ فروخت ایک ایسے پارٹنر ملک کی سیکیورٹی کو بہتر بنا کر خارجہ پالیسی کے اہداف اور ریاستہائے متحدہ کی قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی جو کہ خلیجی خطے میں سیاسی استحکام اور اقتصادی پیش رفت کے لیے ایک اہم طاقت ہے۔‘‘
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظوری کے باوجود نوٹیفکیشن میں اس بات کی نشان دہی نہیں کی گئی ہے کہ کسی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں یا یہ کہ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ پینٹاگون نے کہا کہ فروخت کا اصل ٹھیکیدار BAE سسٹمز ہوگا۔ ممکنہ فروخت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ یمن میں حوثی اہداف پر حملوں کی لہر جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے سیاست میں آنے کو…
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وقف قانون میں…
اس انوکھے گاؤں کا نام ’لونگوا‘ ہے جس کا ایک حصہ میانمار میں ہے تو…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے منگل کو نیشنل ہیرالڈ منی…
غزہ میں خونریزی سے تنگ آ کر اسرائیلی گولانی بریگیڈ نے نیتن یاہو کو خط…
پاکستانی حکام کے مطابق ملک میں سڑک کے ناقص انفراسٹرکچر، ناقص دیکھ بھال والی گاڑیوں…