قومی

AIMPLB has made a big appeal to Indian Muslims: وقف ترمیمی قانون پراحتجاج ضروری، مگرامن وامان کے ساتھ قانون کے دائرے میں کریں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہندوستانی مسلمانوں سے بڑی اپیل

نئی دہلی: مغربی بنگال کے مرشد آباد کے احتجاجی مظاہروں پرپولس کی بربریت نے تین مسلم نوجوانوں کی جان لے لی، جس کی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورمغربی بنگال کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاطی افسران کے خلاف سخت کاروائی کرے اورہلاک ہونے والے ہرفرد کے خاندان کو 25 لاکھ روپئے بطورمعاوضہ ادا کرے۔ نیزپولس کوسخت تاکید کرے کہ وہ کسی بھی احتجاج سے نمٹنے میں انتہائی ضبط وحمل سے کام لے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وقف قانون میں مرکزی حکومت کے ذریعہ من مانی، متنازعہ، دستوری حقوق سے متصادم ، امتیازوتفریق اورفرقہ واریت پرمبنی ترمیمات نے فی الواقع مسلمانوں کے جذبات کو برانگیختہ کر دیا ہے، جس کا اظہار ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج و مظاہروں کی شکل میں ہو رہا ہے۔ ہم ذمہ داران بورڈ مسلمانوں بالخصوص ہماری نئی نسل کے ان جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جوش کے ساتھ ہوش کا دامن نہ چھوڑیں۔ وہ بورڈ یا کسی ذمہ دار جماعت کے تحت ہی کوئی سرگرمی انجام دیں۔ اس بات سے پوری طرح چوکنا رہیں کہ شر پسند عناصر ان کی صفوں میں شامل ہو کر انتشار و بدامنی نہ پیدا کریں، ہر کس و ناکس اور اجنبی افراد کی کال پر لبیک نہ کہیں۔ جب تک کہ بورڈ یا کوئی معتبر دینی تنظیم کوئی کال نہ دے اس پر بالکل توجہ نہ دیں۔ جن ریاستوں اور شہروں کے حالات سازگار نہ ہوں وہاں کوئی ریلی اور جلوس نہ نکالیں ۔ مظاہروں وغیرہ میں اشتعال انگیز نعرے نہ لگائیں۔

یاد رکھئے! ہماری کامیابی اس بات میں ہی مضمر ہے کہ ہماری پوری تحریک پرامن اورقانون کے دائرے میں رہے۔ ہم کوشش کریں کہ ہمارے پروگراموں اورہماری صفوں میں انصاف پسند برادران وطن کی ہروقت ایک بڑی تعداد موجود رہے۔ ہم اس مسئلہ کو کبھی بھی ہندو مسلم مسئلہ نہ بننے دیں۔ اللہ سے اپنے تعلق کومضبوط رکھیں، اس پربھروسہ رکھیں اوراس سے استعانت طلب کرتے رہیں۔ ہم اگراپنی تحریک پر امن اورقانون کے دائرے میں چلائیں گے توان شاء اللہ کامیابی بالآخرہمارے قدم چومے گی۔ اللہ ہمارا حامی و مددگارہو۔ آمین

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

50 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago