ترکی میں حکام نے آج جمعے کے روز ملک بھر میں انسٹاگرام تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کے بارے میں اب تک کوئی وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ کب تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کی وجہ سے ترکی میں بہت سے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے شکایات کر رہے ہیں کہ ان کی انسٹا فیڈ کام نہیں کر رہی۔ترکیہ کے انفو ٹیک ریگولیٹر نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے، جس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، ویب سائٹ کی بندش کے ساتھ ہی موبائل پر بھی انسٹاگرام ایپ نا قابل رسائی ہوچکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ترکیہ کے مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کے انسٹاگرام پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا ہے، انہوں نے اس پلیٹ فارم کی جانب سے حماس کے اہم رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کی تعزیتی پوسٹس بلاک کرنے پر انسٹا گرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ترکیہ کے صدارتی مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر سیدھی سینسر شپ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا۔
گزشتہ روزترک ایوان صدرکے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسماعیل ہنیہ کے قتل پرتعزیتی پوسٹوں کو سنسر کرنے کا الزام لگایا تھا۔التون نے سوشل میڈیا پر لکھا ہم ان پلیٹ فارمزکیخلاف اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کرتے رہیں گے اور ہرپلیٹ فارم پرفلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔یاد رہے کہ ترکیہ کے علاوہ چین ،روس، ایران، بنگلہ دیش اور شمالی کوریا میں پہلے سے ہی انسٹا گرام بلاک کیا جاچکا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…