امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کرنے کا الزام یوکرین پر عائد کر دیاہے۔ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس بیان کے بعد یوکرین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ حیران کن ہے کہ ان کے ملک کو روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب میں مذاکرات کے لیے مدعو نہیں کیا گیا‘۔امریکی صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ یوکرین کے رد عمل سے مایوس ہیں ، انہوں نے جنگ شروع کرنے کے لیے یوکرین کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ یوکرین جنگ بندی کا معاہدہ پہلے ہی کر سکتا تھا۔ٹرمپ کے مطابق تقریبا تین برس قبل روس کے جامع حملے کی ذمے داری یوکرین پر عائد ہوتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر جنگ چھڑنے کے وقت وہ اقتدار میں ہوتے تو وہ ایک سمجھوتے تک پہنچ سکتے تھے۔ یہ سمجھوتا یوکرین کو “تقریبا تمام اراضی پیش کر دیتا ، کسی ہلاکت یا کسی شہر کے تباہ ہوئے بغیر … میں امن چاہتا ہوں ، میں مزید ہلاکتیں نہیں چاہتا”۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک ایسا آمر قرار دیا جو الیکشن کے بغیر آئے ہیں، اس سے پہلے زیلنسکی نے ٹرمپ پر الزام لگایاتھا کہ وہ روس کے زیر اثر “گمراہ کن معلومات” میں رہتے ہیں۔
ٹرمپ نے زیلنسکی کو “ایک ایسا معمولی سا کامیاب کامیڈین” کہا جنہوں نے باتیں بنا کر امریکہ سے 350 ارب ڈالر ، ایک ایسی جنگ میں جانے کے لیے خرچ کرو ا دیے جو جیتی نہیں جا سکتی تھی، اورجسے کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہئے تھا، صدر نے لکھا,”ایک ایسی جنگ جس کا تصفیہ وہ، امریکہ اور “ٹرمپ” کے بغیر کبھی نہیں کرسکیں گے۔اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر بدھ کے روز ایک نئے تبصرے میں، ٹرمپ نے کہا”میں یوکرین سے محبت کرتا ہوں، لیکن زیلنسکی نےانتہائی خراب کار کردگی دکھائی ہے، ان کا ملک بکھر گیا ہے، اور لاکھوں لوگ بلاجواز مر چکے ہیں – اور یہ جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کنسلٹنٹ کا خیال ہے کہ ہندوستان کی رہائشی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 2025 میں مستحکم…
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے حوثیوں کے المسیرہ ٹی وی پر کہا کہ…
ٹیم انڈیا کو اگست کے مہینے میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، جہاں دونوں…
ہندوستان میں کرکٹ اب ایک کاروباری موقع کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ بین الاقوامی…
بہاراسمبلی الیکشن سے متعلق آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادواورکانگریس لیڈرراہل گاندھی اورکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے…
ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش نیویارک میں اقوام متحدہ میں منایا گیا۔ انصاف اور مساوات…