نئی دہلی: : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکی تحفظ میں موجود جہازوں پر حملہ کیا تو اسے “زمین کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا”۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔امریکی صدر نے یہ بیان فوکس نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں دیا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے کئی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ایک جنوبی کوریائی مال بردار جہاز بھی شامل ہے۔ یہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے، جہاں امریکی سینٹرل کمان کی جانب سے “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت بحری سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کے مطابق یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب 28 فروری کو ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز عملی طور پر بند ہو چکی ہے اور بین الاقوامی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے دیگر ممالک کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد عالمی برادری کو متحد ہو کر جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے خاص طور پر جنوبی کوریا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ بھی اس مشن میں شامل ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “ایران نے جنوبی کوریائی جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے، شاید اب جنوبی کوریا کو اس آپریشن میں حصہ لینا چاہیے۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج پوری طرح تیار ہے اور اس کے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں۔ ان کے مطابق امریکی فوج نے حالیہ کارروائی میں ایران سے منسلک سات چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا بھر میں فوجی اڈے موجود ہیں اور وہ ضرورت پڑنے پر اپنی مکمل طاقت استعمال کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس سخت بیان کے بعد مشرق وسطیٰ میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور بحری تجارت پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…