نئی دہلی: حالیہ اسمبلی انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد کانگریس کے سینئرلیڈر ششی تھرور نے پارٹی کو سنجیدہ خود احتسابی کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اب محض رسمی جائزے کے بجائے گہرائی سے اپنی خامیوں کا تجزیہ کرنا ہوگا اور مستقبل کے لیے واضح حکمت عملی بنانی ہوگی۔ششی تھرور نے کہا کہ کانگریس پہلے بھی کئی بار خود احتسابی کی بات کرتی رہی ہے، لیکن اب انتخابی نتائج کے بعد اس عمل کو مزید سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کیرالہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پارٹی کی کارکردگی بہتر رہی ہے، اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہاں کون سی حکمت عملی کامیاب رہی اور اسے دیگر ریاستوں میں کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے۔
مودی -امت شاہ کی تعریف کی
ششی تھرور نے کہا کہ یہ نتائج کانگریس کے لیے ایک اہم سبق ہیں اور پارٹی کو چاہیے کہ وہ ان سے سیکھ کر اپنی آئندہ حکمت عملی تیار کرے۔ تھرور کے مطابق صرف تنقید کرنے کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے خاص طور پر مغربی بنگال اور آسام میں مؤثر کام کیا ہے۔تھرور نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کو نہایت پیشہ ورانہ انداز میں چلاتی ہے، اس کی تنظیمی طاقت مضبوط ہے اور وہ اپنی مہم میں بھرپور وسائل استعمال کرتی ہے، جس میں مالی وسائل بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ان پہلوؤں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کا پیغام ملک کے لوگوں کو جوڑنے والا ہونا چاہیے، نہ کہ انہیں تقسیم کرنے والا۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کیرالہ میں کانگریس اور تمل ناڈو میں ایک علاقائی جماعت نے نمایاں جیت درج کی ہے۔
بھارت ایکسپرس اردو
ہماری کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعت کچھ کر دکھائے۔ جب بھی کوئی کھلاڑی،…
ہندوستان کی مجموعی کامیابی میں پیرا ایتھلیٹکس کا سب سے بڑا کردار رہا۔ اس شعبے…
پیکٹ بند غذائی اشیا خریدتے وقت سب سے پہلے ان میں موجود شکر کی مقدار…
اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے رونالڈو نے اعتراف کیا کہ ان کے کیریئر میں…
منڈل پریشد علاقائی حلقوں (ایم پی ٹی سی) اور ضلع پریشد علاقائی حلقوں (زیڈ پی…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…