قومی

Met Gala 2026: میٹ گالا 2026 میں ایشا امبانی کا منفرد انداز، 200 کروڑ کا ڈائمنڈ بلاؤز اور ہاتھ میں ’آم‘

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ فیشن ایونٹ میٹ  گالا 2026 میں اس بار ایشا امبانی نے اپنے شاہانہ اور منفرد انداز سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔  میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں ایشا سنہری ساڑی کے ساتھ ایک نہایت قیمتی اور منفرد لُک میں جلوہ گر ہوئیں۔ایشا امبانی کی ساڑی جتنی خاص تھی، اس سے کہیں زیادہ توجہ ان کے بلاؤز نے حاصل کی۔ انہوں نے تقریباً 1800 کیرٹ سے زائد وزنی اور 200 اولڈ کٹ ڈائمنڈز سے مزین اسٹرپی ڈیپ نیک بلاؤز پہنا، جس کی تیاری میں تقریباً 2000 گھنٹے لگے۔ اس بلاؤز میں نیتا امبانی کے ذاتی کلیکشن کے قیمتی جواہرات استعمال کیے گئے، جبکہ میٹالک زردوزی نے اسے مزید شاندار بنا دیا۔ اس کی مالیت تقریباً 200 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔اس لباس کی ایک اور خاص بات تاریخی سرپیچ تھا، جو نظام کلیکشن سے لیا گیا اور بلاؤز کے پچھلے حصے پر سجایا گیا، جس نے اس کے شاہانہ انداز کو مزید نکھار دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سب سے منفرد چیز جو ایشا کے لُک میں نظر آئی، وہ ان کے ہاتھ میں موجود ’آم‘ تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ حقیقی آم نہیں بلکہ ایک آرٹ اسکلپچر تھا، جسے معروف بھارتی فنکار سبودھ گپتا نے بنایا ۔ اس منفرد آرٹ پیس نے بھارتی ثقافت اور جدید فن کا حسین امتزاج پیش کیا۔ایشا  امبانی نے اس موقع پر معروف ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کردہ ‘لیونگ کینوس’ ساڑی زیب تن کی، جس میں روایتی بھارتی لباس کو جدید انداز میں پیش کیا گیا۔ فیشن ماہرین کے مطابق یہ لُک میٹ گالا کے تھیم سے مکمل طور پر ہم آہنگ تھا۔ایشا امبانی کے اس شاندار انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں صارفین نے ان کے اسٹائل اور بھارتی ثقافت کی نمائندگی کو خوب سراہا۔ میٹ گالا جیسے عالمی پلیٹ فارم پر اس طرح کا لُک نہ صرف فیشن بلکہ بھارتی ورثے کی بہترین عکاسی بھی کرتا ہے۔میٹ گالا 2026 میں ایشا امبانی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بھارتی فیشن اور ہنر عالمی سطح پر اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

54 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

1 hour ago