30 killed in plane crash in Nepal:، نیپال کے ضلع کاسکی کے پوکھارا علاقے میں اتوار کو مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیک بہادر کے سی۔ نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 30 مسافروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں، ہم لاشیں نکال رہے ہیں۔
یتی ایئر لائن کے ترجمان سدرشن برٹولا نے بتایا کہ پرانے ہوائی اڈے اور پوکھارا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں کل 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔
گر کر تباہ ہونے والا طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
حادثے کے بعد وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچنڈ نے ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…