بین الاقوامی

Pakistan General Elections: پاکستان کے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے: امریکہ

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں ختم ہونے والے عام انتخابات میں ‘مداخلت یا بے ضابطگی’ کے الزامات کی ملکی قوانین اور طریقہ کار کے تحت شفاف طریقے سے مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ تبصرہ منگل کے روز کیا۔ ملر راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے۔

سینئر پاکستانی بیوروکریٹ کا الزام

بتا دیں کہ 17 فروری کو ایک سینئر پاکستانی بیوروکریٹ نے الزام لگایا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس 8 فروری کو ہوئے انتخابات میں “دھاندلی” میں ملوث تھے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں سب سے بڑے گروپ کے طور پر ابھرنے اور اسے ملنے والے مینڈیٹ کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں ملر نے کہا کہ میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتا۔ …” انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو پاکستان پر چھوڑ دیں گے لیکن “ہم کسی بھی غلط کام یا بے ضابطگیوں کے الزامات کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔”

امریکہ انٹرنیٹ کی مکمل آزادی چاہتا ہے: ملر

نقدی کے بحران کے شکار ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی معطلی پر ملر نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی مکمل آزادی چاہتا ہے، اس میں وہ پلیٹ فارم بھی شامل ہیں جن کا استعمال لوگ ایک دوسرے سے بات چیت کے لیے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکشن کے 2 ہفتے کے بعد بھی نہیں بن سکی حکومت، جیل میں بند عمران خان کے خلاف ہے پاکستان آرمی، نواز شریف-بلاول بھٹو کو بھی نہیں ملی کامیابی

بتا دیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکز، پنجاب اورخیبرپختونخوا صوبوں میں حکومت بنانے کے لئے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ پی ٹی آئی کو اس سے قبل مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ اتحاد میں بتایا گیا تھا، جوایک شیعہ گروپ ہے، لیکن یہ بات چیت کامیاب نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی لیڈر بیرسٹرگوہرعلی خان نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ایس آئی سی کے ساتھ ’رسمی معاہدے‘ پرپہنچ گئی ہے۔ گوہرعلی خان نے کہا کہ قومی اسمبلی پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے ہمارے امیدوارسنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago