بین الاقوامی

Telegram Founder Povel Durov:نہ شادی ،نہ لڑکیوں سے جنسی تعلق، پھر بھی 12 ملکوں میں 100 بچے کے باپ بن چکے ہیں ٹیلی گرام کےبانی

حال ہی میں، ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف کو اعتدال پسندی کی پالیسیوں پر عمل کرنے میں ناکامی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھارت میں بھی ٹیلی گرام کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اگر کچھ بھی قواعد کے خلاف ہوا تو ہندوستان میں ٹیلی گرام پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹیلی گراف کے بانی پاول دوروف 100 بچوں کے بایولوجیکل والد بھی ہیں۔ دراصل، انہوں نے یہ جانکاری حال ہی میں ٹیلی گرام پوسٹ میں دی تھی۔ پاول دوروف نے ڈی این اے کو عوامی سطح پر دستیاب کرانے کی اپیل بھی کی تھی۔

بارہ ممالک میں 100 سے زائد بچوں کو جنم دیا

ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے سپرم ڈونیشن کے ذریعے 12 ممالک میں 100 سے زائد بچوں کو جنم دیا ہے۔ ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ اتنے بچوں کا بایولوجیکل باپ کیسے بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کو عوامی سطح پر فراہم کیا جانا چاہیے، جس سے ان لوگوں کی مدد ہو گی جنہیں والدین بننے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جانئے پاول دوروف کون ہے

آپ کو بتادیں کہ پاول دوروف روس میں پیدا ہوئے ۔ ان کی عمر 39 سال ہے اور وہ میسجنگ کمپنی ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او ہیں۔ ٹیلی گرام ایک بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ سال 2021 میں فرانسیسی اور روسی میڈیا نے بتایا تھا کہ ڈوروف فرانس کے شہری بن گئے ہیں۔ ٹیلی گرام 2017 سے دبئی سے چل رہا ہے۔ فوربس کے مطابق، ڈوروف کی مجموعی مالیت تقریباً 15.5 بلین ڈالر ہے۔ اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ڈوروف کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago