بکسر-ڈی ڈی یو پٹنہ ریلوے سیکشن پر ڈاؤن مگدھ ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیاہے۔ ٹرین کے ڈبے دو حصوں میں بٹ گئے ہیں۔ یہ واقعہ ڈومراون اور رگھوناتھ پور اسٹیشنوں کے درمیان ڈوری گنج اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاؤن مگدھ ایکسپریس ٹرین (ٹرین نمبر 20802) حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔ یہ حادثہ ڈومراؤں سے کھلنے کے کچھ دیر بعد پیش آیا۔ موقع پر مقامی لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔
واقعے کے بارے میں مسافر وں نے بتایا کہ ڈمراؤں سے نکلنے کے بعد ڈاؤن مگدھ ایکسپریس ٹرین کی سلیپر کوچ اور اے سی کوچ الگ ہو گئے۔ ٹرین تقریباً 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہی تھی۔ اس واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔ ٹرین میں ہزاروں لوگ سفر کر رہے ہیں۔ سب سے بڑی راحت یہ تھی کہ کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ یہ حادثہ ڈوری گنج کے سامنے ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا۔
ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرین کا آدھا حصہ تیزی سے آگے بڑھ گیا۔ تاہم لوکو پائلٹ نے اپنی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ اس دوران مسافروں کی بڑی تعداد ٹرین سے نیچے اتر گئی۔ ٹرین کے دو ٹکڑے ہونے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریلوے انتظامیہ کے لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…