امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی ٹیرف پالیسی کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد ہی ہر امریکی شہری کو 2000 ڈالر ملیں گے ۔ یہ رقم ان کی انتظامیہ کی طرف سے جمع کردہ ٹیرف ریونیو سے ادا کی جائے گی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹروتھ پر لکھا،جو لوگ ٹیرف کے خلاف ہیں وہ احمق ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں امریکہ دنیا کا سب سے امیر اور معزز ملک بن گیا ،جہاں افراط زر کی شرح انتہائی کم اور اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
ٹرمپ نے دلیرانہ دعویٰ کر دیا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ٹیرف سے کھربوں ڈالر کما رہا ہے، جو نہ صرف 37 ٹریلین ڈالر کے قومی قرضے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، بلکہ اسے عام شہریوں میں ڈیویڈنڈ کے طور پر بھی تقسیم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ہر امریکی (سوائے اعلی آمدنی والے گروپوں کے) کو جلد ہی کم از کم 2,000 ڈالرملیں گے۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کیا لکھا؟
انہوں نے اپنی پوسٹ میں امریکی معیشت کی ریکارڈ ساز کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے لکھا، 401K (ریٹائرمنٹ کی بچت) اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ پورے ملک میں نئے پلانٹ اور کارخانے بنائے جا رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ ٹرمپ نے اس منصوبے کو نافذ کرنے کے عمل یا ٹائم لائن کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کیں۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہی یہ بات
امریکی ٹریژری سکریٹری سکاٹ بیسنٹ نے اگست میں CNBC کو بتایا کہ انتظامیہ کی توجہ ٹیرف ریونیو کا استعمال کرتے ہوئے 38.12 ٹریلین ڈالر قومی قرضے کو کم کرنے پر ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ٹرمپ نے حد سے زیادہ وسیع ٹیرف لگا کر اپنے ایگزیکٹو اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ٹرمپ نے عدالت کی تحقیقات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیرف ان کا سب سے طاقتور معاشی ہتھیار ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم کھربوں ڈالر کما رہے ہیں۔ یہ پالیسی امریکہ کو مضبوط، خوشحال اور خود انحصار بنا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ندھی تیواری سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فیس بک پر…
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و…
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ…
شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…
۔اس معاملے میں بس کی نگرانی کے انتظامات پر بھی سوال اٹھے تھے۔ بتایا گیا…
میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…