قومی

Patna House Roof Collapse: پٹنہ میں درد ناک حادثہ، مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

بہار کے دیارہ علاقے میں ایک دردناک  حادثہ پیش آیا۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ گھر اندرا آواس یوجنا کے تحت بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ سو رہے تھے۔ یہ حادثہ تھانہ عاقل پور کے علاقے نیا پاناپور میں پیش آیا، حادثہ میں  شوہر، بیوی اور ان کے تین بچوں کی درد ناک موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت ببلو اور ان کی بیوی روشن کے طور پر ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ان کے تین بچے رخسار، چاندنی اور بیٹا چاند بھی شامل ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا

یہ افسوسناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب مقامی رہائشی محمد ببلو، ان کی بیوی روشن خاتون اور ان کے تین بچے رخسار، محمد چاند اور چاندنی رات کے کھانے کے بعد اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ گھر بہت پرانا اور خستہ حال تھا۔ رات گئے مکان کی چھت اچانک گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہوگی، چیخ و پکار کی آواز سن کر محلے کے لوگ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے ببلو اور اس کے پورے خاندان کو ملبے تلے دبے پایا۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب چھت اچانک گر گئی ،جس سے چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پڑوسیوں نے پتھر ہٹا کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی، لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی۔

پٹنہ کے دانا پور علاقے میں ہونے والے اس واقعے کے بارے میں مکینوں کا کہنا ہے کہ چھت پہلے سے ہی کمزور تھی اور کچھ دن پہلے ہونے والی بارش کے بعد مزید خستہ ہو گئی تھی۔ نتیجتاً یہ بوجھ برداشت نہ کر سکی اور گرگئی۔

پٹنہ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عاقل پور پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ گاؤں والوں کی مدد سے پولیس نے لاشیں نکال کر پنچنامہ تیار کیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خستہ حال اور پرانا مکان دردناک حادثے کی وجہ ہے۔ پولیس نے تمام متوفی کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈویژن اسپتال بھیج دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

6 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

7 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

8 hours ago