بین الاقوامی

Iran ready for talks but US must provide guarantees: ایران مذاکرات کیلئے تیارلیکن امریکہ کو دینی ہوگی ضمانت، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا مذاکرات کے جذبے سے غداری کے مترادف: عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ سعید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا، تاہم امریکہ کو اس بات کی ضمانت دینی ہوگی کہ ماضی کی طرح مذاکراتی عمل کو جنگی ماحول یا حملوں سے متاثر نہیں کیا جائے گا۔

جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا سفارت کاری سے غداری

بین الاقوامی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے حالیہ اسرائیل-ایران تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مدد سے ایران پر حملہ اور ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر امریکہ نے مذاکرات کے جذبے سے غداری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکہ دوبارہ مذاکرات چاہتا ہے تو اسے تحریری سطح پر یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ مستقبل میں ایسی کارروائیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔

 ایرانی جوہری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

عراقچی نے کہا کہ ہر قسم کے مذاکرات میں ایران کے جوہری حقوق — خاص طور پر یورینیم کی گھریلو افزودگی — کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ کسی ممکنہ مذاکرات میں ایران کی عسکری صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

آئی اے ای اے سے تعاون نئی شکل میں جاری

ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون ختم نہیں ہوا بلکہ اسے نئی شکل میں جاری رکھا گیا ہے۔ اب ایران کا جوہری تعاون براہ راست سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی نگرانی میں ہوگا، جو سیکورٹی اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرے گی۔

یکم جولائی کو اہم قانون منظور

ایران نے یکم جولائی کو ایک قانون منظور کر کے IAEA  کے ساتھ تعاون کو معطل کردیا۔ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم سے اختیارات واپس لے کر اسے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سپرد کر دیا۔

 سفارت کاری ہی واحد راستہ

عراقچی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی نے ثابت کر دیا کہ سفارت کاری، مذاکرات اور اتفاق رائے ہی واحد پائیدار حل ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب عالمی سطح پر ایران کے جوہری پروگرام پر پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ایران امریکہ سے سنجیدہ اعتماد سازی کی ضمانت چاہتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago