قومی

PM Modi mourns Kota Srinivasa Rao: معروف اداکار کوٹا سرینواس راؤ کے انتقال پر وزیر اعظم مودی نے کیا دُکھ کا اظہار، کہا-وہ اپنی سماجی خدمات کے لیے بھی ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے

جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار کوٹا سرینواس راؤ کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوٹا سرینواس راؤ نہ صرف اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے بلکہ اُن کی ہمہ جہتی فنکارانہ صلاحیتوں نے ہر دور کے ناظرین کو مسحور کیے رکھا۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’شری کوٹا سرینواس راؤ گارو کے انتقال پر دکھ ہوا۔ انھیں ان کی فلمی ذہانت اور ہمہ جہتی صلاحیتوں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے اپنی دلکش اداکاری سے نسل در نسل ناظرین کو محظوظ کیا۔ وہ سماجی خدمت کے میدان میں بھی پیش پیش رہے اور غریب و پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے کام کیا۔ اُن کے اہلِ خانہ اور بے شمار مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی!‘‘

واضح رہے کہ کوٹا سرینواس راؤ جنوبی ہند کی فلمی دنیا کا ایک نمایاں چہرہ تھے جنھوں نے مختلف کرداروں میں اپنی فنی مہارت کا لوہا منوایا۔ وہ فلمی دنیا میں اپنے خاص انداز، گہری آواز اور بھرپور مکالمہ ادائیگی کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر ملک بھر سے ان کے چاہنے والوں اور فلمی شخصیات نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago