بین الاقوامی

?Donald Trump in trouble: ٹرمپ کو  لگابڑا جھٹکا، جنسی زیادتی معاملے میں اپیل خارج، 5 ملین ڈالر جرمانے کا حکم برقرار

ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ خبروں میں ہیں، حالانکہ اس کی وجہ ان کے بیانات نہیں بلکہ عدالتی معاملہ ہے۔امریکہ میں 20 جنوری کو اقتدار کی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ لیکن اس سے پہلے انہیں فیڈرل اپیل کورٹ سے بڑا دھچکا لگا۔ جنسی زیادتی کیس میں ٹرمپ نے عدالت میں معافی کی درخواست دی تھی،  جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرانے اور ان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی برقرار ہے۔ اب ٹرمپ کو ہتک عزت اور جنسی زیادتی معاملے میں 5 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

 امریکی عدالت نے پیر کو دیوانی مقدمے میں جیوری کے اس فیصلے کو برقرار رکھا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور ڈریسنگ روم میں کالم نگار کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ اپنے فیصلے میں یو ایس سرکٹ اپیل کورٹ نے کالم نگار ای جین کیرول کی ہتک عزت اور جنسی زیادتی کے الزام میں مین ہٹن جیوری کی طرف سے ٹرمپ پر عائد کیے گئے 5 ملین امریکی ڈالر کے ہرجانے کو برقرار رکھا۔ میگزین کی کالم نگار کیرول نے 2023 کے ایک مقدمے میں گواہی دی تھی کہ ٹرمپ نے 1996 میں ایک ملاقات کے دوران ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کئی باراس بات کی تردید کرتے رہے ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ پیش  نہیں آیا ہے، انہوں نے اس سال کے شروع میں ایک مقدمے میں مختصر گواہی دی، جس کے بعد انہیں 83.3 ملین امریکی ڈالرجرمانے کی سزا دی گئی۔ دوسرا مقدمہ 2019 میں ٹرمپ کے تبصروں کے بعد ہوا، جب کیرول نے پہلی بار عوامی طور پر الزامات لگائے تھے۔

ٹرمپ کو 1996 کے واقعے میں قصوروار پایا گیا تھا

آپ کو بتاتے چلیں کہ کالم نگار متاثرہ نے 2023 میں ایک مقدمے کے دوران گواہی دی تھی۔ بیان میں انہوں نے بتایا تھا کہ ٹرمپ 1996 میں ملاقات کے دوران پرتشدد ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے علاوہ عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایڈلٹ  فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز سے متعلق کیس میں بھی مجرم قرار دیا تھا۔ اب ٹرمپ 2025 میں دوسری بار حلف اٹھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے ان کی اپیل کو امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Suicide Rates: سی آئی ایس ایف نے خودکشی کی شرح میں دیکھی نمایاں کمی، ورک لائف بیلنس کے اقدامات کو دیا اس کا کریڈٹ

سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) نے اپنے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں 40 فیصد…

11 hours ago

Guidelines For hMPV: ’سانس کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ہندوستان‘، چین کے نئے وائرس پر وزارت صحت کا بڑا بیان

چین میں ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) کے تیزی سے پھیلنے سے خدشہ مزید…

11 hours ago