بین الاقوامی

Israel-Palestine War: اسرائیل-غزہ جنگ سے متعلق سعودی عرب کا بڑا بیان، وزیر خارجہ نے کہا-مستقبل کے حوالے کسی بھی بات چیت سے قبل ہونی چاہئے جنگ بندی

اسرائیل اورغزہ کے درمیان جاری جنگ سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اسرائیل اورفلسطین کے درمیان معاہدہ ہوسکتا ہے۔ حالانکہ یہ بھی خبر ہے کہ حماس کو تسلیم کئے جانے کا امکان کافی کم ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر حکمرانی کی کسی بھی بات چیت سے پہلے جنگ بندی ہونی چاہئے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اوسلو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اس تشدد اور جارحیت کے سلسلے سے باہر نکلنا ہوگا اور فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ذمہ داریاں سنبھالنے کی صلاحیت پر پورا یقین ہے۔ شہزادہ فیصل نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی نئی قرارداد کو مزید حمایت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “خاص طور پر امریکہ کی طرف سے جس نے پہلے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔”

انہوں نے عرب اور شمالی یورپ (نورڈک ممالک) کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ “ہم نہیں سمجھتے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے کا کوئی جواز موجود ہے۔” بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شہزادہ فیصل نے کہا کہ خطے میں مزید کشیدگی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ غزہ جنگ میں اسرائیل کے مقاصد میں حماس کی قیادت کے خاتمے کے علاوہ فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنا بھی شامل ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

3 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

21 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

22 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

23 mins ago