بین الاقوامی

Umrah Pilgrims News: عمرہ کی ادائیگی کے لئے یہ اشیا مکہ لے کر نہ جائیں ،سعودی عرب نے عمرہ کرنے والوں کے لئے ان چیزوں پر عائد کی پابندی

سعودی عرب نے عمرہ کے لیے مکہ آنے والے زائرین سے کہا ہے کہ وہ ممنوعہ اشیاء ساتھ نہ لائیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والوں کو بعض اشیاء کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ وہ آنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان میں سے کوئی بھی چیز ان کے پاس نہ ہو۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے کہا کہ یہاں آتش بازی پر پابندی ہے، اس لیے عازمین کے پاس ان سے متعلق کوئی چیز نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیزر، آتش بازی، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ ادویات پر بھی مکمل پابندی ہے، لہٰذا یہ سب لے کر مکہ نہ آئیں۔

رمضان المبارک میں بار بار عمرہ کرنے والوں کے لیے بھی نوٹس جاری

وزارت نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘مقدس مہمانوں کو مملکت پہنچنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس ان ممنوعہ اشیاء میں سے کوئی چیز نہ ہو۔’ اسلام میں رمضان کا مہینہ بہت مقدس ہے۔ اس ماہ مقدس میں مسلمان کثیر تعداد مکہ مکرمہ کے لئے رخت سفر باندھتے ہیں ۔ سعودی عرب کی حکومت نے بھی رمضان المبارک میں بار بار عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ زیادہ بھیڑ نہ ہو۔

گزشتہ سال 10.35 لاکھ لوگوں نے عمرہ کیا تھا۔

وزارت حج نے کہا کہ رمضان المبارک میں دو یا زیادہ مرتبہ عمرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت نے حجاج پر زور دیا کہ وہ بھیڑ کے پیش نظر اس  امرکو سمجھیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے توفیق الربیعہ نے جنوری میں بتایا تھا کہ گزشتہ سال 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے عمرہ کیا تھا۔

عمرہ اور حج میں کیا فرق ہے؟

 حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن ہے، جو ہر مالی اور جسمانی طور پر مضبوط مسلمان پر فرض ہے۔ البتہ عمرہ مسلمانوں پر فرض نہیں بلکہ سنت ہے۔ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے سے حج کے برابر ثواب ملتا ہے۔ عمرہ سال بھر میں کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے، جب کہ اسلامی کیلنڈر میں حج صرف ذوالحجہ کے مقدس مہینے میں کیا جاتا ہے۔ عمرہ ایک مختصر سفر ہے جس کے دو اہم مراحل ہیں طواف اور سعی۔ طواف کے دوران، لوگ مسلمانوں کی مقدس ترین مسجد الحرام میں موجود کعبہ کے گرد طواف کرتے ہیں۔ ساتھ ہی سعی کے دوران صفا اور مروہ کے درمیان سات چکر لگائے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

5 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

6 hours ago