بین الاقوامی

Gaza Board of Peace: سعودی عرب سے لے کرترکیہ اورپاکستان تک… امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کے لئے راضی ہوئے یہ 8 اسلامی ممالک

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں 8 اسلامی ممالک نے شامل ہونے پررضامندی ظاہرکی ہے۔ خبروں کے مطابق، ان ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ غزہ میں مستقل امن، تعمیرنواورسیاسی استحکام کے لیے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کی حمایت کریں گے۔ ’بورڈ آف پیس‘ کوغزہ سیزفائرکے دوسرے مرحلے کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد غزہ میں عبوری انتظامیہ، تعمیرنو، فنڈنگ ​​اورسرمایہ کاری کے لیے ایک مربوط فریم ورک کواکٹھا کرنا ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ خود اس بورڈ کے سربراہ ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، بورڈ کے ہررکن کی مخصوص ذمہ داریاں ہوں گی، جیسے کہ گورننس کی صلاحیت کوبڑھانا، علاقائی تعلقات کوبہتربنانا، تعمیرنو، سرمایہ کاری کوراغب کرنا اورسرمایہ اکٹھا کرنا ہوگا۔

کن کن ممالک نے دی رضامندی؟

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، قطر، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزرائے خارجہ نے قطرکے دارالحکومت دوحہ میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک نے مشترکہ طورپر’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اوروہ اپنے اپنے قانونی طریقہ کارکے مطابق ضروری دستاویزات پردستخط کریں گے۔ مصر، پاکستان اورمتحدہ عرب امارات نے پہلے ہی بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل کوکیوں ہے اعتراض؟

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ کی پہل بھی تنازعہ کا شکارہے۔ اسرائیل نے واضح طورپرکہا ہے کہ امریکہ نے یہ بورڈ اس سے بغیرمشورہ کئے ہوئے اعلان کیا ہے، جواس کی پالیسی کے خلاف ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کوسب سے زیادہ اعتراض ترکیہ کی شراکت داری سے ہے۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ ترکیہ حماس کے تئیں نرم رخ رکھتا ہے اورایسے ملک کوغزہ کے انتظام وانصرام میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔

فنڈنگ سے متعلق بھی سوال

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے ڈرافٹ چارٹرمیں مستقل رکنیت کے لئے پہلے سال میں 1 بلین ڈالرکی ادائیگی کی ضرورت ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کو گمراہ کن قراردیتے ہوئے مسترد کردیا کہ بورڈ میں شامل ہونے کے لیے کوئی کم ازکم فیس نہیں ہے۔ مستقل رکنیت صرف ان ممالک کودی جائے گی جوامن اوراستحکام کے لیے گہری وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے عندیہ دیا ہے کہ ’بورڈ آف پیس‘ اورغزہ ایگزیکٹیوبورڈ کے اضافی اراکین کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

40 minutes ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago