بین الاقوامی

Israel-Gaza War: سعودی اورمصری وزرائے خارجہ کا غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال، جنگ بندی کی کیا ہے صورتحال؟

سعودی وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹربدرعبد العاطی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا۔ اس سے قبل مصری وزیر خارجہ سرکاری دورے پرسعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔ سعودی وزیر خارجہ پہلے ہی اس خواہش کا اظہارکرچکے ہیں کہ ان کا ملک مصرکے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھنا چاہتا ہے۔

سعودی عرب نے غزہ میں فائربندی (جنگ بندی) کے حوالے سے امریکی، مصری اور قطری سربراہان کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مملکت غزہ میں فائر بندی اور خراب انسانی صورت حال کے معالجے کے لئے جاری تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

فلسطینی صدرمحمود عباس کریں گے غزہ کا دورہ

فلسطین کے صدر محمود عباس غزہ پٹی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ فلسطینی حکام نے حمایت کے لیے دنیا بھر کے ممالک سے رابطہ کیا ہے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق اس دورے کا مقصد غزہ کے رہائشیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ یہ اعلان کرنا ہے کہ ریاست فلسطین اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO)، سبھی کا فلسطینی علاقوں پرجائزاختیار حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیادت اس اقدام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان، عرب اور اسلامی ممالک، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم، یورپی یونین، افریقی یونین اور دیگرعالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اورحمایت کو متحرک کرنے والی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

جنگ میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہوچکے ہیں ہلاک

دوسری جانب، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوسے ملاقات کرنے والے ہیں کیونکہ اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور میں رکنے پر ضد کر رہا ہے۔ بتا دیں کہ فلاڈیلفی کوریڈور غزہ اور مصر کے درمیان پورا سرحدی علاقہ ہے جوجاری جنگ بندی کے مذاکرات میں تنازعہ کا ایک نقطہ ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پراسرائیل کی جنگ میں کم ازکم 40,099 افراد ہلاک اور92,609 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق، 7 اکتوبرکوحماس کی قیادت میں کئے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور200 سے زائد کویرغمال بنا لیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Traffic: اب دہلی میں گاڑی کے چالان پر ادا کرنا پڑے گا صرف آدھا جرمانہ؟ جانئے کب اور کیسے دستیاب ہوگی یہ سہولت

دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے کہا کہ حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ 1988…

54 mins ago

Haryana Congress List: کانگریس نے جاری کی 5 امیدواروں کی ایک اور فہرست، جانئے انل وج کے خلاف کس کو دیا ٹکٹ

پریمل پری کو امبالہ کینٹ سے ریاست کے سابق وزیر داخلہ انل وج کے خلاف…

1 hour ago

Rahul Gandhi: کس نے دی راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی؟ کانگریس درج کر سکتی ہے ایف آئی آر

کانگریس راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی لیڈر…

2 hours ago

Weather Update: دہلی-این سی آر میں پھر بارش، جانئے یوپی-بہار سمیت دیگر ریاستوں میں کیسا رہے گا موسم؟

دہلی این سی آر میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ ادھر جمعرات کی…

3 hours ago

Udhampur Encounter: جموں و کشمیر کے ادھم پور میں جاری تصادم میں تین ملی ٹینٹ مارے گئے، سرچ آپریشن جاری

جموں ڈویژن اور وادی کشمیر دونوں میں سیکورٹی فورسز کے ملی ٹینٹوں کے خلاف جارحانہ…

12 hours ago