بین الاقوامی

Russia hits Ukraine’s energy infrastructure: امریکہ کی نئی چال سے پہلے ہی روس نے کردیا کھیل،یوکرین پر کیا اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 120 میزائل اور 90ڈرون داغے

روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں جنہیں حالیہ مہینوں کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حملے میں شمالی یوکرین کے شہر سومی میں نو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔یوکرین کے داخلی امور کے وزیرکے مطابق سومی میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد عمارت سے 400 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو کارکن اب بھی ملبے میں پھنسے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ “روس کی طرف سے تباہ ہونے والی ہر زندگی ایک عظیم المیہ ہے۔دراصل روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر 120 میزائل اور 90 ڈرون داغ دیے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس، یوکرین جنگ میں ایک بار پھر شدت آنے لگی ہے اور روسی جنگی طیاروں نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔روس کی جانب سے تازہ ترین حملوں میں دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔روسی حملوں کے بعد کیف میں لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لے لی، غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں روسی حملوں کو گزشتہ تین ماہ کے سب سے بڑے حملے قرار دیا جب کہ یوکرینی فوج نے روس کے سو سے زائد میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ روس کا مقصد یوکرین میں توانائی تنصیبات کو مکمل تباہ کرنا تھا، بدقسمتی سے حملوں سے متعدد مقامات کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو روس کے خلاف امریکی اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی، امریکا کی جانب سے یوکرین کو دیے گئے میزائل 300 کلومیٹر تک باآسانی ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

37 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago